Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

چشمہ لگائے چاکلیٹی بکنی میں یوں ناشتہ کرتی ہوئی نظر آئیں پوجا ہیگڑے

اداکارہ پربھاس (Prabhas) کی فلم ’رادھے شیام‘ (Radhe Shyam) فیم اداکارہ پوجا ہیگڑے (Pooja Hegde) کافی وقت سے فلموں کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔ ایسے میں اب وہ مصروف شیڈول سے وقت نکال کر مالدیپ پہنچی ہیں اور وہاں سے انہوں نے پول میں ناشتہ کرتے ہوئے تصاویر شیئرکی ہے۔

بالی ووڈ اور ساوتھ سنیما (South Cinema) میں اداکاری کا لوہا منوا چکی اداکارہ پوجا ہیگڑے (Pooja Hegde) ان دنوں مالدیپ میں چھٹیاں منا رہی ہیں۔ وہاں سے وہ اپنی ایک کے بعد ایک تصاویر انسٹا گرام (Pooja Hegde instagram) پر شیئر کر رہی ہیں۔ ایسے میں اب انہوں نے اپنی کچھ تصاویر بکنی میں شیئر کی ہے، جس میں وہ چاکلیٹی رنگ کی بکنی میں پول میں ناشتہ کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں اور اس میں ان کا غضب کا سوئیگ دیکھنے کے لئے مل رہا ہے۔

پوجا ہیگڑے نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر مالدیپ سے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں وہ کھلے بال، چشمہ لگائے ہوئے بکنی (Pooja Hegde Bikini look) میں پول میں پوز دیتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ اتنا ہی نہیں پول میں ہی وہ ناشتہ کرتے ہوئے بھی نظر آرہی ہیں۔

پوجا ہیگڑے نے تصاویر کو شیئر کرنے کے ساتھ ہی پیارا سا کیپشن بھی لکھا ہے، ’ایک عام لڑکی خاص تجربے کی تلاش میں ہے‘۔ لوگ ان کے پوسٹ پر جم کر کمنٹس کر رہے ہیں اور اداکارہ کی تصویر سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے۔ لوگ ان کے لُک اور سوئیگ کو کافی پسند کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.