Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

کانز کے فلمی میلے میں سعودی عرب بھی شریک

دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے میں سعودی عرب اپنی فلم انڈسٹری سے متعلق عالمی توجہ حاصل کرنے کیلیے کانز پہنچ گیا اور کانز فلم فیسٹول میں اپنا پہلا پویلین قائم کر کے بین الاقوامی فلم انڈسٹری میں قدم رکھ دیا ۔

بین الاقوامی پروڈکشن ہاسز کی توجہ عرب قوم کی جانب دلانے کیلیے ملک کی نو تشکیل شدہ قومی فلم ارگنائزیشن دی سعودی فلم کونسل نے سعودی عرب میں فلم کی شوٹنگ کرنے پر عائد محصولات میں 35فیصد اور مقامی نوجوانوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے پر50فیصد چھوٹ دینے کا اعلان کر دیا۔

 

جنرل کلچرل اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو احمد المزید کا کہنا تھا سعودیہ میں شوٹنگ کے اغاز کے بعد ہم خطے میں موجود دیگر انڈسٹریز کے مقابلے میں اہم کھلاڑی بن کر ابھریں گے۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.