Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

کانز فلم فیسٹیول میں دپیکا اور کنگنا کے جلوے

فرانس کے شہر کانز میں 71 واں سالانہ فلم فیسٹیول جاری ہے جس کے ریڈ کارپٹ پر بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور کنگنا رناوٹ نے فیشن کے جلوے بکھیرے۔

دپیکا پڈوکون نے گزشتہ برس کی طرح امسال بھی معروف میک اپ برانڈ لورئیل کی نمائندگی کی اور اپنے منفرد اسٹائل سے سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

انہوں نے ہمیشہ کی طرح  فیشن کے نئے انداز کا انتخاب کیا اور مختلف میک اپ اور ہیئر اسٹائلز کو اپنایا۔

اداکارہ نے کانز ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہونے سے قبل ہی اپنے ہر اسٹائل کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

کانز ریڈ کارپٹ میں بالی وڈ سے دپیکا پڈوکون کے علاوہ کنگنا رناوٹ، ملیکہ شراوت اور ہما قریشی بھی شریک ہیں۔

کنگنا رناوٹ پہلی مرتبہ فیسٹیول میں شرکت کر رہی ہیں۔ انہوں نے جدید فیشن کے ساتھ ماضی کے فیشن کو بھی ترجیح دی۔

کنگنا رناوٹ نے سب سے پہلے ریڈ کارپٹ پر کالی ساڑھی زیب تن کی جس میں ان کا انداز 80 کی دہائی کے فیشن کا تھا۔

دپیکا پڈوکون اور کنگنا رناوٹ نے کانز ریڈ کارپٹ پر ایک ساتھ واک بھی کی اور ایک ہی ڈیزائنر زہیر مراد کا ڈیزائن کردہ لباس زیب تن کیا۔

 

اس فیسٹول میں اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور سونم کپور بھی شرکت کریں گی جب کہ پاکستان سے اداکارہ ماہرہ خان شرکت کریں گی۔

 

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.