Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

برائیڈل لہنگے میں اداکارہ جھانوی کپور کی تصاویر نے مچایا تہلکہ، دیکھئے تصویر

اداکارہ جھانوی کپور نے الگ الگ رنگوں کے شادی کے جوڑوں میں فوٹو شوٹ کروایا ہے۔ جھانوی کپور نے دلہن کے خوبصورت لہنگے میں اپنی تصویر شیئر کی ہے۔ ان کے لہنگے میں گولڈن زری ورک کیا گیا ہے۔

جھانوی کپور ایک سوشل میڈیا سنسنیشن ہیں۔ بالی ووڈ میں اداکاری کے علاوہ وہ اپنے لک اور اسٹائل کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔ دریں اثنا اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایشین میگزین ‘خوش’ کے ساتھ اپنے برائیڈل فوٹو شوٹ کی شاندار تصاویر شیئر کی ہیں ۔ اسٹار کڈ کو دو خوبصورت لہنگوں میں کیمرے کے سامنے پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ فیشن ڈیزائنر ترون تہلیانی نے بھی اداکارہ کی تصاویر اپنے سوشل اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں ۔

جھانوی کپور دلہن کے اوتار میں بالکل قاتل لگ رہی ہیں۔ تصویر میں ان کی خوبصورتی دیکھ کر لوگوں کیلئے تصویر سے نظریں ہٹانا مشکل ہو رہا ہے۔

فوٹو شوٹ کے پہلے شاٹ میں جھانوی کافی خوبصورت انڈین برائیڈل لگ رہی ہیں۔ اداکارہ کا یہ لہنگا فیشن ڈیزائنر ترون تہلیانی نے ڈیزائن کیا ہے ۔

دوسری تصویر میں وہ ایک ملٹی کلر کے لہنگے میں نظر آ رہی ہیں ، جس میں ان کا آف شوڈر بلاؤز کافی پیارا لگ رہا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.