Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

بوائے فرینڈ سے ملنے کیلئے سات سمندر پار پہنچی ملائیکہ اروڑہ، پھر شیئر کردی ایسی تصویر

 بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور اداکارہ ملائیکہ اروڑہ ان دنوں لندن میں کوالیٹی ٹائم گزار رہے ہیں ۔ ارجن یہاں اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کرنے گئے ہیں تو وہیں ملائیکہ بھی ارجن کو کمپنی دینے کیلئے یہاں پہنچی ہیں ۔

اسٹیڈیم میں دونوں عشق کرتے نظر آئے ۔ ملائیکہ اروڑہ نے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں ، جس میں سے ایک میں ارجن کپور ، ملائیکہ کو کس کرتے نظر آرہے ہیں ۔

بتادیں کہ گزشتہ شام انگلینڈ کے مشہور اسٹیڈیم اسٹینفارڈ اسٹیڈیم میں فٹ بال ٹیم چیلسی اور اے سی ملان کے درمیان فٹ بال میچ کھیلا گیا تھا ۔ اس دوران ارجن کپور بھی اپنی پسندیدہ ٹیم چیلسی کو چیئر کرنے پہنچے تھے ۔

ارجن کپور کے ساتھ ملائیکہ اروڑہ بھی ان کے ساتھ رومانٹک ڈیٹ پر گئی تھیں ۔ میچ کے دوران دونوں نے کوالیٹی ٹائم گزارا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.