Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

بوائے فرینڈ کے ساتھ لیو ان میں رہتی ہیں ندھی اگروال

 ٹائیگر شراف (Tiger Shroff) کے ساتھ ‘منا مائیکل’ (Munna Michael) جیسی فلم میں کام کرچکی ساوتھ اداکارہ ندھی اگروال (Nidhhi Agerwal) کی ذاتی زندگی سے وابستہ جانکاری سامنے آرہی ہے کہ وہ اپنے مبینہ بوائے فرینڈ (Nidhhi Agerwal Boyfriend) کے ساتھ لیو ان ریلیشن شپ میں رہتی ہیں اور اس سال ان کے ہاتھ پیلے ہونے والے ہیں۔

ساوتھ کی آئسمارٹ شنکر ، ایسورن اور بھومی جیسی فلموں میں کام کرچکی اداکارہ ندھی اگروال کو لے کر بتایا جارہا ہے کہ وہ کالی ووڈ ایکٹر سیلم براسن عرف سمبو کو ڈیٹ کررہی ہیں اور ان کے ساتھ لیو ان ریلیشن شپ میں رہتی ہیں ۔ تمل میڈیا کے مطابق وہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے کی تیاری کررہی ہیں ۔

وہیں ندھی کے نزدیکی ذرائع نے ان خبروں کو بے بنیاد بتایا ہے اور کہا ہے کہ یہ سبھی افواہ ہے ۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم یہ کب اور کیسے شروع ہوا ، مگر یہ صحیح نہیں ہے ۔ وہ دونوں ایک دوسرے کو فلم ایسور کی شوٹنگ کے دوران سے جانتے ہیں ، بس اور کچھ نہیں ۔

غور طلب ہے کہ سمبو کے لنک اپ کی خبر پہلی مرتبہ نہیں آئی ہے ۔ اس سےپہلے بھی ان کا نام کئی اداکاراوں کے ساتھ جڑ چکا ہے ۔ اس میں ہنسیکا موٹوانی اور تریشا کرشنن جیسی اداکاراوں کے نام شامل ہیں ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.