بوائے فرینڈ ارجن کپور کے یوم پیدائش پر ایسی ڈریس میں نظر آئیں ملائیکہ اروڑہ، فینس رہ گئے دنگ
گزشتہ دنوں ارجن کپور (Arjun Kapoor) نے ایفل ٹاور کے سامنے سے اپنی تصویر شیئر کی تھی اور اب ملائیکہ اروڑہ (Malaika Arora) نے بھی پیرس چھٹیوں سے اپنی اور ارجن کپور کی کافی اسٹائلش تصویریں شیئر کی ہیں، جو سوشل میڈیا پر چھا گئی ہیں ۔
بالی ووڈ اداکار ارجن کپور کا کل یعنی 26 جون کو 37 واں یوم پیدائش تھا ۔ اداکار نے اپنی گرل فرینڈ ملائیکہ اروڑہ کے ساتھ اپنا یوم پیدائش پیرس میں سلیبریٹ کیا ، جہاں سے اب دونوں ایک ایک کرکے کئی تصویر شیئر کررہے ہیں ۔ گزشتہ دنوں ارجن کپور نے ایفل ٹاور کے سامنے سے اپنی تصویر شیئر کی تھی اور اب ملائیکہ اروڑہ نے بھی پیرس چھٹیوں سے اپنی اور ارجن کپور کی کافی اسٹائلش تصویریں شیئر کی ہیں ۔
یہ جوڑا پیار کے شہر پیرس میں ارجن کا برتھ ڈے سلیبریٹ کرنے کیلئے گیا ہوا ہے ۔