Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

بولی وڈ اداکارہ ممتا کُلکرنی کے منشیات کیس میں اثاثے منجمند

منشیات سے متعلقہ جرائم کی عدالت نے مامتا کلکرنی کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ اداکارہ اپنے شوہر وکی گوسوامی کے ساتھ منشیات فروشی کے سب سے بڑے مقدمے میں ملزم قرار دی جا چکی ہیں اور اس وقت مفرور ہیں۔

پچھلے ہفتے عدالت کے جج نے یہ فیصلہ سنایا کہ مامتا کلکرنی کی ملکیت میں موجود تین انتہائی قیمتی لگژری فلیٹ ضبط کر لیئے جائیں۔ ممبئی کے مختلف علاقوں میں موجود ان فلیٹون کی قیمت تقریباً 20 کروڑ روپے کے قریب ہے۔

عدالت نے اداکارہ کو مفرور قرار دیا کیوںکہ وہ مقدمے کی تمام پیشیوں پر غیر حاضر رہیں۔ یہ کیس 20 بلیئن روپے کی منشیات کی فروخت کا کیس ہے۔ کیس کی تحقیقات میں مامتا کا نام سب سے اوپر آیا اس لئے اس کیس میں مرکزی ملزم مامتا کو ہی ٹہرایا گیا تھا۔

پچھلے سال جون میں تھانے شہر کی عدالت نے مامتا ور ان کے شوہر وکی کو مفرور قرار دیا۔ ایک مہلت کے طور پر ملزمان کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کی پیشکش دی گئی۔ مگر دونوں میں سے کوئی بھی اس عرصے میں عدالت  کے سامنے پیش نہیں ہوا۔ اسی لئے اب عدالت نے ان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

منشیات فروشی کا یہ کیس سال 2016 میں سامنے آیا جب پولیس نے ایک کمپنی پر ریڈ کر کے 20 بلئین مالیت کی منشیات برآمد کی۔ یہ کمپنی منشیات تیار کر کے اسے ملک سے باہر فروخت کر رہی تھی۔ کمپنی پر ریڈ ہونے سے پہلے 100 کلو منشیات اس تیار ہونے کے بعد کینیا بھیجی جا چکی تھی۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.