Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

بولی وڈ اداکار اور ان کے تھپڑوں کی کہانی

آج بولی وڈ اداکار کروڑوں دلوں پر راج کرتے ہیں لیکن آپ کیا سمجھتے ہیں انہیں یہ کامیابی ایسے ہی نصیب ہوگئی؟ جی نہیں اپنے کیریئر کے دوران ان اداکاوں کو کئی مرتبہ ایسی ایسی صورتحال کا سامنا رہا ہے جس پر وہ اپنا آپا کھو بیٹھے۔

آج ہم آپ کو بولی وڈ سے تعلق کھنے والے افراد اور ان سے جڑے تھپڑوں کی داستان بتانے جارہے ہیں، ذیل میں ملاحظہ کریں۔

راکھی ساونت نے اپنے سابق بوائے فرینڈ ابھیجیت کو طمانچہ مارا

راکھی اور ابھیجیت کے درمیان ایک طویل عرصے تک متنازعہ رشتہ جاری رہا، سنہ 2011 میں راکھی نے اپنے بوائے فرینڈ کے منہ پر کرارا طمانچہ دے مارا یہ خبر میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی۔ واقعہ کچھ اس طرح پیش آیا تھا کہ ویلنٹائنز ڈے کے دن ابھیشیک اپنی ناراض گرل فرینڈ کو منانے ان کے گھر پہنچے تو راکھی غصے میں تھیں۔ ابھیشیک نے گٹھنوں پر گر کر معافی مانگی تاہم پھر بھی راکھی نے معاف نہیں کیا۔

ابھیشیک نے جب زیادہ اظہار کیا تو راکھی نے ان کے منہ پر زور دار طمانچہ رسید کردیا اور سیکیورٹی گارڈز سے ان کو باہر نکالنے کو کہا۔ بہرحال ابھیشیک نے اپنے ماں باپ کی قسم کھا کر راکھی کو دوبارہ منایا۔

گوہر خان کو مداح نے طمانچہ مارا

ٹی وی ریالٹی شو کی ونر گوہر خان کو ایک ریالٹی شو کے درمیان تھپڑ پڑا۔ یہ تھپڑ رسید کرنے والا کوئی ان کا ساتھی اداکار نہیں بلکہ ایک مداح تھا۔ مداح نے مؤقف اختیار کیا کہ میں نے گوہر کو چھوٹے کپڑے پہننے کی وجہ سے طمانچہ رسید کیا۔

راجا چوہدری نے ابھینَو کوہلی کو تھپڑ مارا

شویتا تیواری کے سابق شوہر راجا چوہدری ملاد اپارٹمنٹ پہنچے اور شویتا کی ماں نرملا تیواری کو گالیاں دینے لگے۔ ایسے میں شویتا کے حالیہ شوہر ان کی ماں کے بلانے پر وہاں فوراً پہنچے اور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروادی تاہم پولیس اسٹیشن پہنچ کر غصے سے بھرے راجا چوہدری نے کوہلی کو زوردار طمانچہ دے مارا۔

راکھی ساونت کی دوست نے ڈائریکٹر کو طمانچہ مارا

راکھی کی ایک دوست نے عوام کے درمیان ڈائریکٹر سچیندرا شرما کو تھپڑ مارا۔ ‘ممبئی کانٹ ڈانس سالا’ کے ڈائریکٹر نے مبینہ طور پر ان سے غیر اخلاقی مطالبہ کیا تھا۔ تاہم انہوں نے اس بات کی نفی کرتے ہوئے اسے ایک ‘پبلسٹی اسٹنٹ’ قرار دیا۔ راکھی اس فلم کا حصہ تو تھیں مگر اس معاملے میں انہوں نے اپنی دوست کا ساتھ دیا اور بتایا کہ ‘ہاں ڈائریکٹر نے ان سے غیر اخلاقی مطالبہ کیاتھا’۔

ارجن کپور نے آر جے کو طمانچہ مارا

ارجن کپور نے آر جے کے ساتھ ریڈیو مرچی اپریل فول کے موقع پر ایک پروگرام ریکارڈ کروایا۔ گفتگو جاری تھی کہ اچانک آر جے نے کوئی ایسا سوال کردیا جس پر ارجن شدید غصے میں آگئے اور آر جے کے منہ پر زوردار طمانچہ دے مارا۔ تاہم بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ ایک اپریل فول پرینک تھا۔

گووندا نے ایک شخص کو طمانچہ مارا

کیمروں کے سامنے ہی گووندا نے ایک ایسے شخص کو تھپڑ مارا جس کے مارے میں بتایا جاتا ہے کہ اس شخص نے سیٹس پر گووندا کے ساتھ غیر مناسب سلوک اختیار کیا۔ یہ واقعہ فلمستان اسٹوڈیو گورے گاؤں میں پیش آیا جہاں چی چی گنیش اچاریہ کی کامیڈی فلم ‘منی ہے تو ہنی ہے’ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.