بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی بیٹی نے بوائے فرینڈ کے ساتھ شیئر کی انتہائی رومانٹک تصاویر
ایک مرتبہ پھر آئرہ خان نے اپنے بوائے فرینڈ نوپور کے ساتھ کچھ رومانٹک تصاویر شیئر کی ہیں ، جو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہی ہیں ۔
سوشل میڈیا سے بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان جتنا زیادہ بھاگتے ہیں، اتنی ہی زیادہ ان کی لاڈلی بیٹی اس پلیٹ فارم کا استعمال کرتی ہیں ۔ عامر اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں لوگوں نہیں بتانا چاہتے ہیں اور ان کی بیٹی آئرہ خان کھل کر اپنی ذاتی زندگی کے راز بتاتی رہتی ہیں ۔ ایک مرتبہ پھر آئرہ نے اپنے بوائے فرینڈ نوپور کے ساتھ کچھ رومانٹک تصاویر شیئر کی ہیں ، جو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہی ہیں ۔
آئرہ خان نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر کچھ تصویریں شیئر کی ہیں ، جن میں وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ نظر آرہی ہیں ۔تصاویر میں نوپور اور آئرہ ایک دوسرے کے پیار میں ڈوبے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ ان دونوں کی تصاویر اب سوشل میڈیا پر قہر ڈھا رہی ہیں ۔ لوگ ان کی تصاویر پر جم کر کمنٹ کرتے نظر آرہے ہیں ۔