Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی لاڈلی ایرا خان کو اچانک ستانے لگی یہ فکر، فورا اٹھایا اتنا بڑا قدم

بالی ووڈ اسٹار عامر خان (Aamir Khan) کی لاڈلی بیٹی ایرا خان (Ira Khan) کی شہرت کسی اداکارہ سے کم نہیں ہے ۔ فلموں میں آنے سے پہلے ہی وہ کافی مشہور ہوچکی ہیں ۔ ان دنوں ایرا خان اپنی فٹنس پر کام کررہی ہیں ۔ حال ہی میں ان کا وزن کافی بڑھ گیا تھا ، جس کو اب وہ کم کرنے میں مصروف ہوگئی ہیں ۔

بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی لاڈلی بیٹی ایرا خان کی شہرت کسی اداکارہ سے کم نہیں ہے ۔ فلموں میں آنے سے پہلے ہی وہ کافی مشہور ہوچکی ہیں ۔ ان دنوں ایرا خان اپنی فٹنس پر کام کررہی ہیں ۔ حال ہی میں ان کا وزن کافی بڑھ گیا تھا ، جس کو اب وہ کم کرنے میں مصروف ہوگئی ہیں ۔

ایرا خان نے حال ہی میں انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی کئی تصویریں شیئر کی ہیں ، جس میں وہ بوائے فرینڈ نوپور شیکھر کے ساتھ نظر آرہی ہیں ۔ اس پوسٹ کے ساتھ ایرا نے اپنے وزن کو کم کرنے کے سفر کا انکشاف کیا ہے ۔

انہوں نے لکھا : میں نے حال ہی میں اپنا وزن کم کرنے کیلئے 15 دن کا فاسٹ رکھا ۔ میں اپنی زندگی کے زیادہ تر وقت میں کافی سرگرم رہی ہوں ، لیکن پچھلے چار پانچ سالوں سے کم سرگرم رہی ہوں ، جس کی وجہ سے میرا 20 کلو وزن بڑھ گیا اور یہ بات میرے ذہن میں گھومتی رہتی ہے ۔

ایران خان نے مزید لکھا : میں اپنا بہت زیادہ وزن تو کم نہیں کرسکی ہوں ، لیکن میں وہ ہر چیز کررہی ہوں جس سے اس کو روک سکوں ۔ میں چیزوں کو باریکی سے مانیٹر کررہی ہوں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.