بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی بیٹی آئرہ خان نے بوائے فرینڈ کے ساتھ شیئر کی انتہائی رومانٹک تصاویر
حال ہی میں آئرہ نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں آئرہ کافی رومانٹک نظر آرہی ہیں ۔ آئرہ خان کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہی ہیں ۔
آئرہ خان نے نوپور شیکھرے کے ساتھ دو تصویریں شیئر کی ہیں ۔ پہلی تصویر میں آئرہ اور نوپور دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے نظر آرہے ہیں ۔
وہیں دوسری تصویر میں آئرہ خان ، نوپور شیکھرے کے گال پر کس کرتی نظر آرہی ہیں ۔ دونوں کی یہ رومانٹک تصویریں فینس کو کافی پسند آرہی ہیں ۔