بالی وڈ ستاروں کے عید پر مبارکباد کے پیغامات
عید الفطر کے اس پر مسرت موقع پر بھارت کے نامور اداکاروں نے مسلمانوں کو عید پر مبارکباد کے ساتھ نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا ہے۔
دنیا بھر میں مسلمان عیدالفطر کا تہوار مذہبی جوش وخروش سے منارہے ہیں اور ساتھ ساتھ دوست احباب کو بھی عید کی خوشیوں کے پیغامات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ بالی ووڈ اسٹارز بھی عید کی خوشیوں میں پیش پیش ہیں اور انہوں نے تمام مسلمانوں کے لیے عیدالفطر کی مبارکباد کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
Love is always only in the eyes….here’s all of ours to u on Eid. Eid Mubarak to everyone & may ur families be happy & healthy. pic.twitter.com/afAvn2OJo3
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) June 16, 2018
بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے عید کی مبارکباد سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر دی جس میں انہوں نے اپنے بیٹے ابرام کے ساتھ ایک تصویر شیئر جس میں شاہ رخ کا کہنا تھا کہ پیار صرف آنکھوں میں ہی نظر آتا ہے اور ہمارا سارا پیار صرف آپ لوگوں کے لیے ہے، آپ تمام لوگوں کو عید مبارک، آپ سب لوگ خوش و آباد رہیں۔
حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ سونم کپور نے انسٹاگرام پر اپنے چاہنے والوں کو منفرد انداز میں عید کی مبارکباد پیش کی، سونم نے ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ آپ تمام لوگوں کو عید مبارک، اس عید کے چاند کا نور آپ کی زندگی کو ہمیشہ روشن کرتا رہے۔
ایک اور بھارتی اداکارہ جیکیولین فرنینڈس نے عید کی مبارک باد انوکھے انداز میں دی، انسٹاگرام پر جیکیولین نے تصویر شیئر کی جس میں وہ مسجد کے باہر برقع پہن کر کھڑی ہیں۔
نامور بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھی سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس انہوں نے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔
بھارتی اداکارہ کریتی سینن نے بھی انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی اور عید کی مبارکباد دی۔