Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

بولی وڈ میں شاہ رخ خان کی ’26 سال کی یادیں‘

بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے ہندی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں 26 سال مکمل کرلیے، جس پر ان کی اہلیہ گوری خان نے ایک دل کو چھو لینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

انہوں نے اس ویڈیو کو شیئر کرنے کے ساتھ اسے ’26 سالوں کی یادیں‘ کا نام دیا۔

شاہ رخ خان نے بھی اس ویڈیو کو شیئر کیا، جس پر اداکار نے اپنے مداحوں کو شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرا یہ سفر آپ سب کے بغیر نامکمل ہے، یہاں میں آپ سب کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کی وجہ سے میں کتنا خوش ہوں‘۔

6 منٹ دورانیے کی اس ویڈیو میں شاہ رخ خان نے ڈرامائی انٹری کی، جس کے بعد انہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز سے یہاں تک کے سفر کو نہایت خوبصورتی سے بیان کیا۔

شاہ رخ نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اپنے سفر کا اغاز ’فوجی‘ بن کر کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے ’دیوانہ‘ فلم میں کام کرکے لوگوں کی توجہ حاصل کی۔

اداکار نے کہا کہ ’میں نے اس تیز سفر میں پیار، خوشی اور کبھی کبھی اداسی دیکھی‘۔

شاہ رخ خان نے 1995 میں ریلیز ہوئی اپنے کیریئر کی کامیاب فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کے کردار راج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’1995 میں راج کے کردار نے مجھے پیار کرنا سکھایا، جیسے وہ سب سے پیار کرتا تھا‘۔

ان کے مطابق وہ آج تک یہ بھی سمجھ نہیں پائے کہ شائقین انہیں زیادہ پسند کرتے ہیں یا پھر راج کو۔

یاد رہے کہ 1999 میں ریلیز ہوئی فلم ’بادشاہ‘ کی کامیاب کے بعد شاہ رخ خان کو بولی وڈ کے بادشاہ کا خطاب دے دیا گیا اور اس پر شاہ رخ نے کہا کہ وہ یہ تاج آج بھی بہت فخر سے اپنے سر پر پہنتے ہیں۔

ویڈیو کے دوران شاہ رخ ے اپنے تینوں بچوں کی اس دنیا میں آنے کی خوشی کا بھی اظہار کیا۔

اس ویڈیو کے آخر میں شاہ رخ خان نے اپنی آنے والی فلم ’زیرو‘ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’26 سال گزر گئے لیکن ابھی بھی ایسا لگتا ہے کہ پکچر ابھی باقی ہے میرے دوست، اس لیے شروع سے شروع کرتے ہیں زیرو سے‘۔

خیال رہے کہ فلم ’زیرو‘ میں شاہ رخ خان چھوٹے قد کے آدمی (بونے) کا کردار ادا کررہے ہیں

فلم ’زیرو‘ 21 دسمبر 2018 کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.