بولی وڈ میں بری طرح ناکام ہونے والے 7 ٹیلی ویژن اداکار
بولی وڈ انڈسٹری ہر شخص کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہے، اب ان ٹیلی ویژن اداکاروں کی ہی مثال لے لیجیئے انہوں نے چھوٹے پردے کے بعد اپنی قسمت بولی وڈ میں بھی آزمانا چاہی۔
آج ہم آپ کو چھ ایسے اداکاروں کے بارے میں بتائیں گےجو ٹیلی وژن میں اپنی کامیابی دیکھ کر بولی وڈ کے میدان میں اتر آئے مگر یہاں وہ بری طرح ناکام رہے۔
کرن سنگھ گروور
کرن سنگھ مشہور ڈرامہ سیریل ‘دل مل گئے’ میں ڈاکٹر ارمان ملک کے کردار کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ انہوں نے اپنی قسمت جب بولی وڈ میں آزمائی تو فلم ‘الون’ اور ‘ہیٹ اسٹوری 3’ سے کچھ نام نہیں کما سکے۔ لہٰذا انہیں بولی وڈ سے شہرت نہیں لیکن اپنی جیون ساتھی بپاشا باسو مل گئیں۔
پراچی ڈیسائی
پراچی نے ڈرامہ سیریل ‘قسم سے’ میں بانی کا کردار ادا کیا۔ وہ اپنے کیریئر کی بلندیوں پر تھیں کہ انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا۔ اس کے بعد انہوں نے بولی وڈ میں ‘راک آن’ اور بہت سی فلموں میں کام کیا لیکن یہاں وہ اپنا سکہ نہیں جما سکیں۔
کرن کُندر
کرن نے اپنے ڈرامہ ‘کتنی محبت ہے’ سے مقبولیت حاصل کی۔ انہوں نے فلم ‘ہورر اسٹوری’ اور ‘کنٹرول بھاجی کنٹرول’ سے بولی وڈ میں نام کمانا چاہا مگر دونوں فلمیں ناکام رہیں۔
جے بھانوشالی
ٹی وی سیریل ‘قیامت’ میں جے بھانوشالی نے نیو کا کردار ادا کیا۔ جے مشہور ٹی وی اینکر بھی رہ چکے ہیں جس کے بعد وہ بولی وڈ میں نمودار ہوئے۔ فلم ‘ہیٹ اسٹوری 2’ اور ‘ایک پہیلی لیلا’ کے تجربے سے انہیں مکمل ناکامی کا سامنہ کرنا پڑا۔
گُرمیت چودھری
گُرمیت کا سب سے ذیادہ مشہور ہونے والا ٹیلی ویژن کردار ‘راماین’ میں رام کا تھا۔ انہوں نے جب بولی وڈ میں قدم رکھا تو پہلی ہی فلم ‘خاموشیاں’ کے ساتھ انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
رن وِجے سنگھ
رن وجے بھی ایک معروف ٹیلی ویژن شخصیت ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریر کا آغاز ریالٹی شو ‘روڈیز’ سے کیا۔ انہوں نے بولی وڈ میں بھی کام کرنے کی کوشش کی مگر انہیں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔
منیش پال
معروف ٹی وی اداکار منیش پال نے اپنا بولی وڈ ڈیبیو فلم ‘مکی وائرس’ کی صورت میں کیا لیکن یہ فلم باکس آفس پر ناکام رہی۔