Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

بالی ووڈ کے مشہور فلم ڈائریکٹر کرن جوہر نے ٹویٹر کو کہا الوداع، فینس کیلئے لکھا آخری پیغام

 بالی ووڈ فلم ڈائریکٹر ۔ پروڈیوسر کرن جوہر نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ٹویٹر چھوڑ دیا ہے۔ جیسے ہی ڈائریکٹر نے اس کا اعلان کیا یہ بات سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی ۔

بالی ووڈ فلم ڈائریکٹر ۔ پروڈیوسر کرن جوہر نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ٹویٹر چھوڑ دیا ہے۔ جیسے ہی ڈائریکٹر نے اس کا اعلان کیا یہ بات سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی ۔ بتادیں کہ کرن جوہر نے نگیٹیویٹی سے پریشان ہو کر اتنا بڑا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے اس بارے میں اعلان کرتے ہوئے ایک آخری ٹویٹ کیا اور لکھا : پازیٹیو اینرجی کیلئے جگہ بنانی ہے اور اس سمت میں یہ ایک قدم ہے ۔ الوداع ٹویٹر ۔

بتادیں کہ کرن کے ٹویٹر چھوڑنے کے فیصلہ پر ایک طرف جہاں ان کے فینس ناخوش دکھائی دے رہے ہیں تو وہیں دوسری طرف سوشل میڈیا یوزرس انہیں ابھی بھی ٹرول کررہے ہیں ۔ کوئی ان کے ٹویٹر چھوڑنے پر کہہ رہا ہے کہ انہیں یہاں کوئی نہیں یاد کرنے والا تو کوئی کہہ رہا ہے کہ ان کا یہ فیصلہ فینس کیلئے کافی دکھ پہنچانے والا والا ہے ۔

آپ کو بتادیں کہ بالی ووڈ میں کرن جوہر ہمیشہ کھل کر بات کرنے کیلئے مشہور ہیں ۔ ایسے میں ان کا تنازعات میں گھرنا بھی ظاہر سی بات ہے ۔ ان کی زندگی میں کئی ایسے موقع آئے ، جب انہیں سوشل میڈیا پر بری طرح سے ٹرول کیا گیا ۔ حالانکہ وہ بالی ووڈ میں نیپوٹزم کو لے کر اکثر ٹرولس کے  نشانے پر رہتے ہیں ۔ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد کرن جوہر سب سے زیادہ ٹرول کئے گئے تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.