بالی ووڈ کے ان اسپورٹس ڈراما میں جب ان خوبصورت اداکارہ نے دکھایا اپنا جلوہ
ہندی سنیما کی دنیا میں کھیلوں پر کافی وقت سے فلمیں بنتی رہی ہیں اور ان میں سے بیشتر میل کا پتھر ثابت ہوئی ہیں۔ یوں تو کئی فلموں میں بالی ووڈ کی کئی لیجنڈ اداکارہ شاندار اداکاری کرکے ناظرین کا دل جیت چکی ہیں، لیکن کچھ ایسی اداکارہ بھی ہیں، جنہوں نے پردے کے ذریعہ کھیل کے میدان میں کامیاب رہی ہیں۔ آئیے آج آپ کو بالی ووڈ کی ان اسپورٹس ڈراما کے بارے میں بتاتے ہیں، جن میں بالی ووڈ اداکارہ نے شاندار اداکاری کرکے ان میں جان پھونک دیا۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ کی آنے والی اسپورٹس ڈراما میں انوشکا شرما (Anushka Sharma) اور جھانوی کپور (Janhvi Kapoor) بھی الگ فلمیں شامل ہونے والی ہیں، جن کا فینس کافی دنوں سے انتظار کر رہے ہیں۔ انوشکا کو جہاں ’چکدا ایکسپریس‘ دیکھا جائے گا تو وہیں جھانوی کپور کو ‘مسٹر اینڈ مسیج ماہی‘ میں نظر آنے والی ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما (Anushka Sharma) پورے پانچ سال بعد فلموں میں واپسی کر رہی ہیں۔ اداکارہ کو آخری بار فلم ’زیرو‘ میں دیکھا گیا تھا۔ انوشکا شرما کی اگلی فلم ’چکدا ایکسپریس‘ (Chakda Xpress) ہے، جس میں وہ جھولن گوسوامی کا کردار نبھاتی ہوئی نظر آنے والی ہیں۔ جھولن گوسوامی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی سابق انڈین فیمیل کیپٹن رہ چکی ہیں۔ انوشکا شرکا کی یہ فلم جھولن گوسوامی کی بایوپک فلم ہے۔ گزشتہ کافی وقت سے انوشکا شرما اس فلم کے لئے تیاری بھی کر رہی ہیں۔ فلم کے کئی سارے شاندار پوسٹ سامنے آچکا ہے، جس میں انوشکا شرما کی محنت واضح طور پر دیکھی گئی۔ واضح رہے کہ انوشکا شرما کی یہ فلم اگلے سال ریلیز ہوگی۔
انوشکا شرما کی طرح اداکارہ جھانوی کپور (Janhvi Kapoor) کی ایک اسپورٹس ڈراما آنے والی ہیں۔ اس فلم کا نام ہے ’مسٹر اینڈ مسیز ماہی) (Mr. & Mrs. Mahi)۔ حالانکہ ابھی یہ پتہ نہیں چل پایا ہے کہ فلم کی کہانی کس کی بایوپک پر مبنی ہے، لیکن فلم کو لے کر فینس کے درمیان زبردست کریز ہے۔ حال ہی میں جھانوی کپور نے فلم کے لئے اپنی تیاری کی جھلکیاں شیئر کی تھیں، جسم یں وہ کرکٹ گراونڈ پر کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
اسپورٹس ڈراما فلم سائنا (Saina) بیڈ منٹن کی دنیا میں ملک کا نام روشن کرنے والی سائنا نہوال کی بایوپک ہے۔ سائنا کے رول میں پرنیتی چوپڑا (Parineeti Chopra) کو ناظرین کا دل جیت لیا تھا۔ انہوں نے خود کو سائنا کے کردار میں ڈھالنے کے لئے خوب محنت کی تھیں، جس کے آج بھی لوگ مرید ہیں۔