Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

بالی وڈ کے ہدایتکار وکرم بھٹ کی دوسری خفیہ شادی منظر عام پر آگئی:

وکرم بھٹ کی پہلی شادی 1998 میں ادیتی بھٹ سے ہوئی تھی۔ پہلی شادی سے انکی بیٹی جن کا نام کرشنا بھٹ ہے۔

52 سالہ ہدایتکار اور فلمساز وکرم بھٹ کی یہ دوسری شادی ہے جبکہ پہلی بیوی سے ان کی ایک جواں سال بیٹی بھی ہے۔
وکرم بھٹ نے گزشتہ سال2020 ستمبر میں لاک ڈاؤن کے دوران شویتمبری سونی سے شادی کی تھی جسے انہوں نے اب تک چھپا رکھا تھا۔

وکرم بھٹ نے اہلیہ کی سالگرہ کے موقع پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مبارکباد دی جس سے ان کی شادی کا علم ہوا تاہم انہوں اس پر ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔
دوسری جانب ہدایتکار مہیش بھٹ نے وکرم کی شادی کی تصدیق کی اور بتایا کہ وکرم نے گزشتہ سال ستمبر میں شادی کی تھی اور فون کرکے کہا تھاکہ باس شادی کررہا ہوں لیکن کورونا پابندیوں اور صحت کے مسائل کے باعث آپ کو شادی میں مدعو نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ وکرم نے اس وقت بتایا کہ ہم شادی کو خفیہ رکھنے والے ہیں، جس پر میں نے کہا کہ تمہاری شادی زیادہ دیر تک خفیہ نہیں رہ سکتی۔

خیال رہے کہ وکرم بھٹ بالی وڈ کے معروف ہدایتکار اور پروڈیوسر ہیں، ان کی کئی فلمیں باکس آفس پر سپرہٹ ثابت ہوئی ہیں جن میں غلام، راز سمیت دیگر شامل ہیں۔
سوشل مڈیا پے اب انکی شادی کی خبر پھیل چکی ہے۔ جبکہ ابھی تک انکی پہلی بیوی کا کوئی ردی عمل سامنے نہیں آیا۔

لوگ ویکرم بھٹ کی پہلی اہلیہ اور انکی بیٹی کاشنا بھٹ کے ردہ عمل کا انتظار کرتے نظر آرہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.