Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

بولی وڈ کے اداکار منوج باجپائی کے والد چل بسے

نئی دہلی: 

بالی ووڈ کے نامور اداکار منوج باجپائی کے والد 83 برس کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار منوج باجپائی کے والد رادھا کانت المعروف آر کے باجپائی دہلی میں 83 برس کی عمر میں چل بسے۔

رپورٹس کے مطابق آر کے باجپائی کافی دنوں سے بیمار تھے۔ منوج باجپائی ان دنوں کیرالہ میں شوٹنگ کررہے تھے تاہم جیسے ہی انہوں نے اپنے والد کی طبعیت بگڑنے کی خبر سنی وہ فوراً شوٹنگ چھوڑ کر اپنے والد کے پاس آگئے۔

Advertisement

 

منوج باجپائی کی ٹیم کے مطابق اداکار اپنے والد کی موت کی وجہ سے صدمے میں ہیں اور اس وقت ان کی ذہنی حالت ایسی نہیں ہے کہ وہ میڈیا سے بات کرسکیں۔  منوج باجپائی کے والد آر کے باجپائی کی آخری رسومات دہلی میں ادا کی جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.