بولی وڈ کو خیرباد کہنے کے بعد کامیابی حاصل کرنے والے 5 اداکار
بولی وڈ کے بہت سے اداکار ایسے ہیں جو کچھ عرصہ انڈسٹری میں کام کرنے کے بعد انڈسٹری چھوڑ کے چلے گئے۔ ان میں کچھ ایسے ہیں جو یہاں کامیاب ہوئے اور کچھ اداکار خاص کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔
آج ہم آپ کو بتائیں گے ان اداکاروں کے بارے میں جنہوں نے انڈسٹری کو خیرباد کہنے کے بعد کسی اور کام میں انڈسٹری سے ذیادہ کامیابی حاصل کی۔
ڈینو موریا
ڈینو موریا مشہور فلم ‘راز’ میں جلوہ گر ہوئے۔ کچھ مزید فلمیں کرنے کے بعد انہوں نے انڈسٹری چھوڑ دی۔ اب وہ ‘کریپ اسٹیشن کیفے’ نامی ریسٹورنٹ کے مالک ہیں۔ ان کا یہ ریسٹورنٹ کامیاب ترین کاروباروں میں سے ایک ہے۔
ٹوئنکل کھنّا
فلم ‘میلا’ ٹونکل کھنّا کی آخری فلم تھی۔ اس کے بعد وہ ایک معروف مصنفہ بن گئیں۔ اس کے علاوہ ٹوئنکل اِنٹیریئر ڈیزائینِنگ کے شعبے میں بھی کامیاب ہوئیں۔
کِم شرما
سپر ہٹ فلم ‘محبتیں’ کی اداکارہ کِم شرما اداکاری میں کچھ خاص نام نہیں بنا سکیں۔ چناچہ انہوں نے اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ اس وقت کِم کینیا میں رہائش پذیر ہیں اور بڑی کامیابی کے ساتھ ‘لیازن’ نامی گرومِنگ سینٹر چلا رہی ہیں۔
دیپانیتا شرما
دیپانیتا شرما بھی ایک سپر ماڈل رہ چکی ہیں۔ انہوں نے بھی اداکاری میں اپنی قسمت آزمانی چاہی مگر بری طرح ناکام رہیں۔ انہوں نے بولی وڈ کو خیر بعد کہہ کر تقریبات کے انتظام کا کاروبار شروع کیا اور کامیاب رہیں۔
کمار گورو
کمار گورو نے کیریئر کی آغاز میں اپنی اداکاری سے لوگوں کو کافی مطمئن کیا۔ لیکن پھر ان کی فلمیں فلاپ پر فلاپ ہوتی گیئں۔ اس لئے انہوں نے اداکاری چھوڑ کر ٹریول بزنس شروع کردیا۔