ساوتھ فلم اننتھ بھدرم میں کام کرچکی اداکارہ ریا سین Riya sen) آج اپنا 41 واں یوم پیدائش منارہی ہیں ۔ ان کی پیدائش آج کے ہی دن 1981 میں کولکاتہ میں ہوئی تھی ۔ وہ اداکارہ رائما سین کی بہن ہیں اور من من سین کی بیٹی ہیں ۔
ساوتھ فلم اننتھ بھدرم میں کام کرچکی اداکارہ ریا سین آج اپنا 41 واں یوم پیدائش منارہی ہیں ۔ ان کی پیدائش آج کے ہی دن 1981 میں کولکاتہ میں ہوئی تھی ۔ وہ اداکارہ رائما سین کی بہن ہیں اور من من سین کی بیٹی ہیں ۔ 41 سال کی عمر میں بھی اداکارہ حقیقی زندگی میں کافی بولڈ ہیں ۔
گانا ‘یاد پیا کی آنے لگی’ سے مشہور اداکارہ ریا سین نے 16 سال کی عمر میں فالگنی پاٹھک کے گانے سے کریئر کی شروعات کی تھی ۔ وہیں انہوں نے اپنے فلمی کریئر کی شروعات اسٹائل سے کی تھی ۔ ہندی فلموں کے ساتھ ساتھ وہ ساوتھ میں بھی اداکاری کا دم دکھا چکی ہیں ۔
ریا سین نے اپنے کریئر میں 30 سے زیادہ فلموں میں کام کیا تھا ، لیکن 2017 میں فوٹوگرافر شیوم تیواری سے شادی کرکے انہوں نے فلموں سے دوری بنالی تھی ۔
آخری مرتبہ ریا سین 2020 میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی ویب سیریز پتی پتنی اور وہ اور راگنی ایم ایم ایس ریٹرنس میں نظر آئی تھیں ۔ حقیقی زندگی میں اداکارہ جتنی بولڈ ہیں ، اتنی ہی وہ فلموں اور ویب سیریز میں بھی بولڈ دکھی ہیں ۔