Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

بالی ووڈ کی وہ پاور وومن ، اپنے دم پر بنائی اپنی الگ پہچان

بالی ووڈ میں بھی کئی دہائیوں سے خواتین نے اپنے طور پر اپنی شناخت بنائی ہے ، پھر خواہ وہ سنیما سے وابستہ کوئی بھی پہلو کیوں نہ رہا ہو۔ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں ایسی ہی بالی ووڈ سے وابستہ خواتین کے بارے میں ، جنہوں نے اپنی الگ شناخت قائم کی ہے۔

عالمی یوم خواتین کے موقع پر ہر طرف خواتین اور ان کے کردار کے بارے میں بحث عام بات ہے۔ بالی ووڈ میں بھی کئی دہائیوں سے خواتین نے اپنے طور پر اپنی شناخت بنائی ہے ، پھر خواہ وہ سنیما سے وابستہ کوئی بھی پہلو کیوں نہ رہا ہو۔

پرینکا چوپڑا : سال 2000 میں مس ورلڈ رہ چکی اداکارہ پرینکا چوپڑا نہ صرف بالی ووڈ کی ایک کامیاب اداکارہ ہیں ، بلکہ اب وہ ہالی وڈ میں بھی مقبول ہو چکی ہیں۔ امریکہ کے ٹی وی شو كوانٹكو میں ان کے رول کو پوری دنیا نے پسند کیا۔

انوشکا شرما : سال 2008 میں شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کرنے والی انوشکا شرما ایک کامیاب اداکارہ تو بنی ہی، ساتھ ہی ساتھ وہ ایک کامیاب فلمساز بھی بن گئی ہیں۔ انوشکا کے بینر تلے بنی فلم ‘این ایچ 10’ کے ہٹ ہونے کے بعد انوشکا کے پروڈکشن کی دوسری فلم فلوری بھی رلیز کی تھی۔

وراٹ کوہلی کی بیوی انوشکا شرما ایک فلم اداکارہ اور فلم پروڈیوسر ہین۔ انوشکا نے ہندی فلموں سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا اور مشہور ترین اور سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ انوشکا کو کئی فلمی اعزازات مل چکے ہیں، بشمول ایک عدد فلم فیئر اعزاز کے، فلم فیئر اعزازا کے لیے انوشکا سات بار نامزد ہوچکی ہیں انوشکا کی پیدائش ایودھیا میں ہوئی، لیکن اب وہ بنگلور میں رہتی ہے۔ انوشکا نے 2007ء میں فیشن ڈیزائنر وینڈیل روڈریکس کے لیے اپنی پہلی ماڈلنگ کی تھی اور بعد میں مستقل طور پر ماڈلنگ کو بطور پیشہ اپنانے کے لیے ممبئی شفٹ ہو گئیں۔

انوشکا اب ایک بچے کی ماں بھی بن چکی ہیں۔ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انوشکا شرما (Anushka Sharma) اور ہندستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کی بیٹی وامیکا کوہلی (Vamika Kohli) کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ان کے مداح بے چین ہیں۔ وہیں مہاشٹمی کے سنہرے موقع پر انوشکا نے اپنی بیٹی وامیکا کی ایک تصویر شیئر کی ہے جسے ان کے فینسبہت پسند کر ر ہے ہیں۔ ماں اور بیٹی کی یہ تصویر بہت پیاری ہے۔ اس تصویر میں انوشکا اپنی بیٹی پر پیار لٹاتی نظر آرہی ہیں لیکن ایک بار پھر وامیکا کا چہرہ انوشکا نے ہر بات کی طرح چھپایا ہوا ہے کیونکہ وامیکا کی یہ تصویر پیچھے سے لی گئی ہے۔

دیپکا پڈوکون : انوشکا کی طرح شاہ رخ کے ساتھ اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والی اداکارہ دیپکا پڈوکون کو ‘اوم شانتی اوم کی کامیابی نے راتوں رات اسٹار بنا دیا۔ لیکن کئی ہٹ فلمیں دینے اور میگاسٹار بن جانے کے بعد دیپکا کی زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آیا ، جب وہ ڈپریشن کا شکار ہو گئی تھیں۔ لیکن اب وہ ایک خوشحال زبدگی جی رہی ہیں۔

دیپکا اصل زندگی میں آگے بڑھ چکی ہیں اور ان کی زندگی میں رنویر سنگھ نے جگہ لے لی ہے۔ دیپکا نے رنویرسنگھ سے شادی کے بعد بالی ووڈ کی مشہور جوڑیوں میں خاص جگہ بنالی ہے۔

کنگنا رنوت : کنگنا رنوت اب بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ بن چکی ہیں۔ وہ نہ کسی شکایت کو کرنے سے ڈرتی ہیں اور نہ ہی کسی بات کو کہنے سے۔ وہ بالی ووڈ میں پھیلے کنبہ پروری پر بھی آواز اٹھاتی ہیں اور خان ستاروں کے ساتھ کام نہ کرنے کا بھی انہیں کوئی ملال نہیں۔ انہوں نے فلم رنگون میں بھی اسی شرط پر کام کیا تھا کہ ان کو میل کو اسٹار سے زیادہ پیسہ دیے جائیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.