بالی ووڈ سے ساوتھ سنیما میں اداکاری کا لوہا منوانے والی اداکارہ سونل چوہان (Sonal Chauhan) نے کرسمس کے موقع پر اپنی پینٹ کے بغیر والی بولڈ تصاویر شیئر کی ہیں ، جو شیئر کرنا ان کو مہنگا پڑگیا ہے اور اس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا یوزرس کے نشانے پر آگئی ہیں ۔
الی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کی فلم جنت سے اپنے اداکاری کریئر کی شروعات کرنے والی اداکارہ سونل چوہان سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ فینس کے ساتھ خود سے وابستہ پوسٹس شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ اکثر وہ اپنی بولڈ لک کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں ، لیکن اب انکا کرسمس کے موقع پر بولڈ تصویریں شیئر کرنا لوگوں کو پسند نہیں آرہا ہے ، جس کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر برا بھلا کہا جارہا ہے ۔
دراصل سونل چوہان نے انسٹاگرام پر اپنی جو تصویریں شیئر کی ہیں ، اس میں دیکھنے کو مل رہا ہے کہ انہوں نے ٹھنڈ سے بچنے کیلئے پاوں میں موزے ، گرم ٹی شرٹ اور ٹوپی پہنی ہوئی ہے ، لیکن ان سب کے ساتھ انہوں نے پینٹ نہیں پہن رکھی ہے ۔
اداکارہ ایکسمس ٹری کے ساتھ پوز دے رہی ہیں ۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر کچھ یوزرس کو کرسمس کے موقع پر یہ لک اور انداز کچھ خاص نہیں آیا ہے ۔ ایک یوزر نے تو ان کے بولڈ لک کو لے کر لکھا : سنتا برائے مہربانی انہیں پینٹ دیں ۔ اس کے علاوہ ایک دوسرے نے لکھا : میری کرسمس کہنے کا یہ کونسا نیا طریقہ ہے ۔