بولی وڈ کی پانچ دوستیاں جو دشمنی میں بدل گئیں
بولی وڈ انڈسٹری وہ جگہ ہے جہاں کبھی دشمن دوست بن جاتے ہیں اور کبھی پکی دوستیاں ٹوٹ کر دشمنی میں بدل جاتی ہیں۔ آج ہم آپ کو بتاتے ہیں ایسے بولی وڈ اداکاروں کے بارے میں جو پہلے گہرے دوست ہوا کرتے تھے۔
٭ کرینہ کپور اور ایشا دیول
ایشا دیول اور کرینہ کی دوستی ان کی فلم ‘یووا’ کے سیٹ پر ہوئی۔ ان کی دوستی میں دراڑ تب آئی جب کرینہ نے ایشا کے بارے میں کچھ ایسا کہہ دیا جس سے ایشا کی دل آزاری ہوئی۔ البتہ کرینہ اس بات سے انکار کرتی ہیں۔ لیکن اس بات کی تصدیق تب ہوئی جب کرینہ ایشا کی شادی میں غیر حاضر پائی گئیں۔
٭ سلمان خان اور ہریتھک روشن
سلمان اور ہریتھک کی دوستی تب خراب ہوئی جب فلم ‘گزارش’ میں ہریتھک کے مقابل ایشوریا کو کاسٹ کیا گیا۔ فلم کی ناکامی پر سلمان نے اس فلم پر تنقید کی جس سے ہریتھک اور ان کی دوستی کا اختتام ہوگیا۔
٭ ٹوئنکل کھنّا اور شلپا شیٹی
شلپا اور ٹوئنکل کی دوستی کا اختتام محبت کی جنگ میں ہوا۔ ٹوئنکل اور شلپا دونوں ہی اکشے کمار کو پسند کرتی تھیں اور اکشے کی دونوں سے دوستی بھی تھی۔ اس بات سے شلپا اور ٹوئنکل کے درمیان دوری بڑھ گئی۔
٭ دیپیکا پاڈوکون اور سونم کپور
دیپیکا اور سونم کی دوستی بہترین دوستیوں میں سے ایک ہوا کرتی تھی۔ اس دوستی میں تلخی تب سے پیدا ہونی شروع ہوئی جب دیپیکا نے سونم کے سابقہ دوست رنبیر کپور سے دوستی کی۔
٭ شاہ رخ خان اور شِرِش کُندر
شاہ رخ اور شِرِش کی دوستی فلم ‘میں ہوں ناں’ کے وقت سے شروع ہوئی۔ دونوں نے مشہور فلم ‘ اوم شانتی اوم’ میں بھی ساتھ کام کیا۔ لیکن سنجے دت کی کسی تقریب میں ہونے والی لڑائی نے ان کی دوستی میں دراڑ ڈال دی۔