بولی وڈ کے معروف اداکاروں کی غیر معروف بیویاں
بولی وڈ گلیمر کی ایک ایسی دنیا ہے جس سے جڑا ہر شخص ہی اپنی پہچان آپ رکھتا ہے تاہم اسی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی فراد ایسے بھی ہیں جنہیں باہری دنیا کے لوگ اتنا زیادہ نہیں جانتے۔
آج ہم آپ کو بولی وڈ کے چند معروف اداکاروں کی غیر معروف بیویوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔ حالانکہ وہ اس میگا انڈسٹری سے منسلک ہیں مگر پھر بھی لوگ ان کے نام سے زیادہ واقف نہیں۔
شرمن جوشی اور پریرنا چوپڑا
شرمن جوشی کی شادی بولی وڈ کے معروف وِلن پریم چوپڑا کی بیٹی سے ہوئی ہے۔ حالانکہ پریرنا اتنی معروف شخصیت کی بیٹی ہیں مگر پھر بھی وہ لائم لائٹ سے دور ہی رہتی ہیں اور اسی وجہ سے لوگ ان کے نام سے اتنا زیادہ واقف نہیں۔
آر مدھاون اور سریتا بِرجے
مدھاون اور سریتا کی ملاقات ایک پبلک اسپیکنگ کلاس میں ہوئی جس کے بعد دونوں نے شادی کی۔ سریتا شادی سے قبل ایک ایئر ہاسٹس تھیں۔
آیوشمن کھرانا اور طاہرہ کشیپ
آیوشمن کا شمار بولی وڈ کے ٹیلنٹڈ اور معروف اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنی بچپن کی دوست طاہرہ سے شادی کی مگر لوگ ان کے نام سے بھی زیادہ واقف نہیں۔
شریاس تلپڑے اور دیپتی
شریاس تالپڑے کی اہلیہ دیپتی پیسے سے ایک سائیکیٹرسٹ ہیں، ان دونوں کی ملاقات کالج کے دنوں میں ہوئی تھی۔
جان ابراہم اور پریا رنچل
جان ابراہم کی بیوی پریا ایک این آر آئی ہیں، انہیں بھی زیادہ تر لوگ نہیں جانتے۔
عمران ہاشمی اور پروین شاہانی
عمران ہاشمی کی اہلیہ پروین پری اسکول میں ایک ٹیچر ہیں، انہوں نے ہر اچھے برے وقت میں عمران کا ساتھ دیا مگر پھر بھی لائم لائٹ سے بہت دور ہیں۔
علی ظفر اور عائشہ فضلی
علی ظفر نے طویل عرصے تک منگیتر رہنے والی عائشہ فضلی کو اپنی دلہن بنایا۔ عائشہ عامر خان کی دور کی رشتے دار ہیں، ان کے دو بچے بھی ہیں۔