Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

بولی وڈ کے بعد صبا قمر اب ہالی وڈ میں بھی؟

بولی وڈ فلم ‘ہندی میڈیئم’ میں بڑی کامیابی حاصل کرنے کے بعد کہا جا رہا ہے کہ مشہور پاکستانی اداکارہ صبا قمر اب ہولی وڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانے جا رہی ہیں۔ معروف ہولی وڈ اداکار بین ایفلیک، جنہیں ‘بیٹ مین’ کے نام سے سب سے ذیادہ جانا جاتا ہے، صبا کے مد مقابل ہونگے۔

صبا قمر پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی ایک مشہور شخصیت ہیں۔ حال ہی میں ٹیلی کاسٹ ہونے والے ڈرامہ سیریل ‘باغی’ نے انہیں شہرت اور کامیابی کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ اس سے پہلے  بولی وڈ میں انہوں نے مشہور بھارتی اداکار عرفان خان کے مد مقابل اداکری کر کے ایک نیا سنگ میل طہ کیا تھا۔

A post shared by Saba Qamar (@sabaqamarzaman) on

فلم ‘ہندی میڈیم’ نے بولی وڈ کے دوسرے بڑے اداکار سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ اس کے علاوہ پاکستانی اداکاراؤں میں صبا کی حریف اداکارہ ماہرہ خان کا بولی وڈ ڈیبیو بھی صبا کے ڈیبیو سے پیچھے رہا۔

A post shared by Saba Qamar (@sabaqamarzaman) on

البتہ اب ایسا لگتا ہے کہ صرف بولی وڈ میں کام کرنا ہی صبا قمر کا اصل مقصد نہیں تھا۔ اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ اب صبا انگریزی فلموں میں بھی نام کمانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ آسکر جیتنے والے اداکار بین ایفلیک کے ساتھ کام کرنا صبا کے لئے واقعی ایک بڑی کامیابی ثابت ہوگی۔

مختلف ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان دنوں صبا انگریزی فلم میں کام کرنے کے لئے آواز اور تلفظ پر کام کر رہی ہیں۔ صبا قمر نے فی الحال خود اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ ذرائع کے مطابق صبا فلمی معاہدے کی شرائط و ضوابط کی بنا پر اس خبر پر خاموشی اختیار کر رہی ہیں۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.