Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

بالی ووڈ-ہالی ووڈ اسٹارس سے کم نہیں ہیں بھوجپوری اداکارہ نیہا ملک کی لگزری لائف

بھوجپوری انڈسٹری اور پنجابی سنیما کے میوزک ایلبم میں نظر آچکیں نیہا ملک (Neha Malik) ان دنوں کام سے بریک لے کر مالدیپ میں ویکیشن کو سیلبریٹ کر رہی ہیں۔ اداکارہ ویلنٹائن ڈے کے بعد سے ملک سے باہر چھٹیاں منا رہی ہیں۔ ویسے تو نیہا ملک اپنی ہر ایک ایکٹیویٹی کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں، لیکن وہ کس کے ساتھ مالدیپ میں ہیں، اس بات کی انہوں نے ذرا بھی خبر نہیں ہونے دی۔

جیسا کہ آپ جانتے ہی ہیں کہ نیہا ملک نے ویلنٹائن ڈے کے ایک دن بعد اپنی کچھ گلیمرس تصاویر شیئر کی تھیں اور کیپشن میں لکھا تھا کہ Its About Last Night… حالانکہ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کا مسٹری مین کون تھا۔

آپ کو بتادیں کہ اداکارہ ویلنٹائن ڈے کے بعد ہی مالدیپ کے خوبصورت لوکیشن کا اپنی لگزری لائف کا لطف اٹھا رہی ہیں۔

تصاویر میں نیہا ملک نے بتایا کہ انہوں نے پیروں میں Flip-flop کو کیری کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.