بالی ووڈ ڈیبیو سے پہلے خوشی کپور کا قاتلانہ انداز دیکھ کر سیلیبرٹی بھی حیران
سری دیوی (Sridevi) اور بونی کپور (Boney Kapoor) کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور (Khushi Kapoor) جلد ہی بالی ووڈ میں قدم رکھنے جا رہی ہیں۔ فلم سے پہلے ہی خوشی کپور سرخیوں میں آگئی ہیں۔ ٹونڈ فیگر کی مالکن خوشی کپور نے گلیمرس تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے تہلکہ مچا دیا ہے۔
خوشی کپور (Khushi Kapoor) کی بڑی بہن جھانوی کپور پہلے ہی فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنا چکی ہیں، اب باری خوشی کپور کی ہے۔ خوشی کپور جلد ہی زویا اختر کی فلم ‘دی آرچیج‘ سے بالی ووڈ ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔ خوشی کپور نے انسٹا گرام پر اپنی تازہ ترین فوٹو شوٹ (Khushi Kapoor Photoshoot) شیئر کئے تو بالی ووڈ کے تمام سیلبرٹی اداکارہ کی تعریف کرنے سے خود کو روک نہیں پائے۔
خوشی کپور بھلے ہی پہلی بار اسکرین پر نظر آئیں گی، لیکن سوشل میڈیا پر خوب سرگرم رہتی ہیں۔ آئے دن نئی نئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، لیکن اس بار جو تصویر خوشی کپور نے شیئر کی ہے، وہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔