بولی وڈ سلیبریٹیز اپنے اسکول کے دنوں میں ایسے نظر آتے تھے
بچپن، اسکول، کالج اور یونیورسٹی کی یادیں زندگی کی بہترین یادیں ہوتی ہیں، زندگی کے کسی بھی تلخ موقع پر انہیں یاد کیا جائے تو یہ ایک تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوتی ہیں۔ ان دنوں کو یاد کرکے ہم تمام پریشانیوں کے بنور سے نکل کر سہانے خوابوں کی دنیا میں پہنچ جاتے ہیں۔
جس طرح ایک عام انسان کے ساتھ بچپن، اسکول، کالج اور یونیورسٹی کی یادیں جڑی ہوتی ہیں اسی طرح مشہور شخصیات بھی زندگی کے ان تمام مراحل کو گزار کر آچکے ہوتے ہیں۔ آج ہم آپ کو بولی وڈ کی مشہور شخصیات کے اسکول اور کالج کے زمانے کی تصاویر دکھانے جارہے ہیں۔ دیکھیئے وقت کے ساتھ ساتھ ان میں کتنی تبدیلی آگئی ہے۔
تمنّا بھاٹیا
تمنّا ان دنوں اپنے کیریئر کے عروج پر ہیں، گزشتہ برس ریلیز ہونے والی ان کی فلم ‘باہوبلی 2’ نے بھارتی سینما انڈسٹری کا ریکارڈ بزنس کیا۔ اسکول کے دور کی اس تصویر میں انہیں دوستوں کے ساتھ موج مستی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
جینیلیا ڈی سوزا
جینیلیا کی اس تصویر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے وہ ابتداء سے ہی بہت ذہین ہیں۔ جس کی وجہ سے انہیں سرٹیفکیٹس اور میڈلز وغیرہ ملتے رہتے تھے۔ خیر اب تو رتیش دیشمکھ سے شادی اور بچوں کے بعد ان کی زندگی ہی بدل گئی ہے۔
پریانکا چوپڑا
پریانکا چوپڑا کو بولی وڈ کی سب سے باصلاحیت اداکارہ مانا جاتا ہے انہوں نے اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے بولی وڈ بلکہ ہالی وڈ میں بھی اپنی دھاک بٹھائی ہے۔ یہ تصویر ثابت کرتی ہے کہ وہ نہ صرف ایک کامیاب اداکارہ ہیں بلکہ ایک اچھی طالب علم بھی تھیں تاہم ان کے چہرے میں کوئی خاص فرق واضح نہیں ہے۔
سُشانت سنگھ راجپوت
اس تصویر میں سُشانت سنگھ راجپوت کافی کول لگ رہے ہیں، ایسا لگ رہا ہے جیسے وہ کلاس بنک مار کر کوئی مووی وغیرہ دیکھنے جارہے ہوں۔ انہیں اس تصویر میں باآسانی پہچانا جاسکتا ہے۔
ایشوریا رائے بچن
اس تصویر میں ایشوریا کی ٹیچر کو انہیں نوازتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ سابقہ مِس ورلڈ بھی اسکول میں ایک برائٹ اسٹوڈنٹ تھیں۔
شاہ رخ خان
ہم شرطیہ کہتے ہیں کہ بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی یہ تصویر آپ نے پہلے کبھی نہ دیکھی ہوگی۔ انہیں بچپن میں کرکٹ کھیلنے کا بہت شوق تھا۔
سلمان خان
بولی وڈ کے دبنگ خان اس تصویر میں بے حد معصوم نظر آرہے ہیں، دیکھنے میں ایسا لگ رہا ہے جیسے وہ کیمرے سے شرما رہے ہوں جبکہ اس وقت یہ بات کسی کو معلوم بھی نہ ہوگی کہ مستقبل میں کیمرے ان کا پیچھا ہی کرتے رہیں گے۔
سدھارت ملہوترا
سدھارت دہلی کے ایک اسکول میں پڑھتے تھے، یہ تصویر انٹر میں ایڈمیشن کے وقت کی ہے۔
رنویر سنگھ
ماضی میں ایوریج سے نظر آنے والے رنبیر کپور نے اپنی لاجواب صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈسٹری میں ایک برانڈ کا درجہ حاصل کرلیا ہے۔ افواہوں کے مطابق وہ اس سال کے آخر تک دپیکا کے ہمراہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔