Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کی شادی کی تقریبات کا آغاز

ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

انیل کپور کی ممبئی میں رہائشگاہ پر سونم کپور کی مہندی کی تقریب ہوئی جس میں معروف ہدایتکار کرن جوہر، اداکارہ رانی مکھر جی، ارجن کپور سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

مہندی کی تقریب میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی نے بھی شرکت کی جب کہ کپور فیملی کی جانب سے تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔

سونم کپور نے مہندی کی تقریب میں لہنگا زیب تن کیا اور مہندی لگائے جانے کے موقع وہ خوشگوار موڈ میں نظر آئیں۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.