بولی وڈ اداکاروں سے بھی زیادہ مالدار 10 بھارتی ٹیلیویژن اداکار
بھارت کے کچھ ٹی وی اداکار مداحوں میں بے پناہ مقبول ہیں۔ یہ اداکار بڑی اسکرین کے بڑے اداکاروں جتنی شہرت حاصل کر رہے ہیں۔ البتہ وہ چھوٹی اسکرین پر کام کرتے ہیں مگر ان کے پے چیکس ہرگز چھوٹے نہیں ہیں۔ ان میں کچھ اداکار ایسے ہیں جو اپنے کام کا بولی وڈ اسٹارز سے ذیادہ معاوضہ لیتے ہیں۔
شیواجی ستھم
معروف ٹی وی پروگرام ‘سی آئی ڈی’ کے اے سی پی پرادیومان ایک قسط میں اداکاری کرنے کے ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے لیتے ہیں۔ یہ بات ان کو امیر ترین اداکاروں میں شمار کرنے کے لئے کافی ہے۔ ممبئی کے پوش علاقے میں رہائش کے ساتھ ان کی ملکیت میں بی ایم ڈبلیو ایکس 3 بھی ہے۔ اس گاڑی کی مالیت پچاس لاکھ روپے ہے۔
حنا خان
معروف بھارتی ڈرامے ‘یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے’ کی چہیتی بہو اکشَرا ایک سے سوا لاکھ کے قریب فیس چارج کرتی ہیں۔ حال ہی میں حنا خان بگ باس سیزن 11 میں نظر آئی ہیں۔ ان کے پاس پینتالیس لاکھ روپے مالیت کی آؤڈی اے 4 گاڑی ہے۔
رام کپور
رام کپور نے ڈرامہ ‘بڑے اچھے لگتے ہیں’ سے سب سے ذیادہ شہرت حاصل کی۔ یہ اداکار ایک قسط کے ایک لاکھ پینسٹھ ہزار روپے لیتے ہیں۔ انہیں مہنگی گاڑیاں رکھنے کا بہت شوق ہے۔ ان کے پاس اس وقت پورش اور بی ایم ڈبلیو کے1600 موجود ہے۔ اور وہ مالابار ہل کے ساحلی علاقے میں ایک پرتعیش جگہ کے مالک ہیں۔
دیویانکا تریپاٹھی
یہ اداکارہ فی الحال ڈرامہ ‘یہ ہیں محبتیں’ میں اشیتا بھلّا کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ بھی ایک قسط کی ایک لاکھ روپے فیس لیتی ہیں۔ ان کی رہائش سمندر کا نظارہ کرتے ہوئے ایک خوبصورت بنگلے میں ہے۔ اس کے علاوہ ان کے آبائی علاقے میں بھی ایک گھر ان کی ملکیت میں ہے۔ ان کے پاس ٹویوٹا 4 رنر گاڑی ہے۔
ساکشی تنور
ٹی وی ڈرامے ‘کہانی گھر گھر کی’ کی پاروتی جس بھی پروگرام میں کام کرتی ہیں اس کی ایک قسط کے ایک لاکھ روپے فیس لیتی ہیں۔ ان کی رہائش ممبئی کے ایک انتہائی پوش علاقے میں ہے جہاں دوسرے معروف ٹی وی اداکار رہائش پذیر ہیں۔ ساکشی کے پاس ساٹھ لاکھ روپے مالیت کی وولوو ایس90 گاڑی ہے۔
سُنیل گروور
معروف کامیڈین سُنیل گروور اپنے کردار گتھی اور رنکو بھابی کی وجہ سے کافی مشہور ہیں۔ وہ پروگرام کی ایک قسط سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے کماتے ہیں۔ ان کی رہائش بھی ممبئی کے علاقے گورے گاؤں میں ہے۔ ان کی ملکیت میں جو گاڑیاں ہیں وہ بی ایم ڈبلیو اور رینج روور ہیں۔
کرن پٹیل
رمن کمار بھلا ڈرامہ ‘یہ ہیں محبتیں’ کا پسندیدہ ترین کردار ہیں۔ یہ بھی ایک قسط کے لئے ایک سے سوا لاکھ روپے کے قریب پیسے لیتے ہیں۔ ان کے پاس مرسیڈیز بینز اور جی ایل ای گاڑیاں موجود ہیں۔
انکیتا لوکھنڈے
انکیتا بھی امیر ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ وہ ایک قسط کے ڈیڑھ لاکھ روپے لیتی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں ایک پر تعیش جیگوار گاڑی خریدی ہے۔
کپل شرما
کپل شرما کامیڈی نائٹس ود کپل سے شہرت یافتہ شخصیت ہیں۔ ان کی رہائش پوش ترین علاقے اندھیری ویسٹ میں ہے۔ انہیں بھی گاڑیاں رکھنے کا شوق ہے۔ اور اس وقت ان کے پاس مرسیڈیز بینز ایس350 سی آئی ڈی کے ساتھ ساتھ رینج روور ایووک ایس ڈی4 اور وولوو ایکس سی 90 بھی موجود ہے۔
جینیفر ونگیٹ
یہ اداکرہ بہت سے مشہور ٹی وی پروگرامز میں جلوہ گر ہو چکی ہیں۔ یہ ایک قسط کے ستر ہزار روپے لیتی ہیں۔ ان کی بھی رہائش گورے گاؤں کے علاقے میں ہے۔ اس کے علاوہ ان کی ملکیت میں یونانی مراکشی طرز کا ایک اور بنگلہ بھی ہے جو گوا شہر میں موجود ہے۔ ان کے پاس تیس لاکھ روپے مالیت کی بی ایم ڈبلیو سیریز 3 کار ہے۔