بولی وڈ اداکاروں کے ماضی کی تہلکہ مچانے والی یادگار تصاویر
بولی وڈ اداکار کہیں بھی جائیں کیمرے ان کا پیچھا کرتے نظر آتے ہیں۔ جہاں کیمرے ان کا پیچھا کرتے ہیں وہیں ان کے بارے میں چھوٹی سے چھوٹی بات بھی میڈیا کی خبروں کی زینت بنتی رہتی ہے۔
آج ہم آپ کو ان اداکاروں کی ایسی تصاویر دکھائیں گے جنہوں نے ماضی میں خوب دھوم مچائی لیکن لوگ اب انہیں بھول گئی ہیں۔ ذیل میں ان یادگار اور متنازعہ تصاویر کو ملاحظہ کریں۔
دپیکا پاڈوکون
رنویر سے قبل دپیکا سدھارت مالیا کے ساتھ نظر آیا کرتی تھیں، دپیکا اکثر و بیشتر آئی پی ایل کے میچز دیکھنے بھی آیا کرتی تھیں یہاں تک کہ انہیں برانڈ امبیسڈر بھی مقرر کردیا گیا۔ دونوں کے حوالے سے کافی خبریں منظر عام پر آئیں۔
ارجن اور رنویر
شاہ رخ اور سلمان کے بعد اگر کسی کی محبت کی بات کی جائے تو وہ ارجن اور رنویر ہیں۔
شرٹ کے بناء سلمان خان
پہلے تقریباً ہر فلم میں ہی سلمان خان کا کوئی نہ کوئی سین ایسا ہوتا تھا جس میں وہ اپنی شرٹ اتارا کرتے تھے۔ اب ایسا مشکل ہی دیکھنے کو ملتا ہے مگر یہ عوام الناس میں اب بھی خاصا مشہور ہے۔
ایک ساتھ ووٹ
بچنز جانتے ہیں کہ میڈیا کی توجہ کیسے حاصل کی جائے۔
یادیں
فلم ‘یادیں’ کی ریلیز کے دوران کرینہ اور ہریتک کے درمیان تعلقات کی بھی خوب خبریں گرم ہوئیں۔
مِس یونیورس
جب سشمیتا سین نے تمام مدمقابل حسیناؤں کو پیچھے چھوڑ کر مِس یونیورس کا تاج اپنے سر سجایا۔
دپیکا سے قبل رنویر
رنویر اور دپیکا کو ایک کپل کے طور پر دیکھا جاتا ہے جبکہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ دونوں شادی بھی کرلیں گے۔ تاہم آپ کو یہ بتاتے چلیں کہ رنویر سنگھ دپیکا سے ملنے سے قبل ایک عام انسان کی طرح ہی رہتے تھے لیکن اب تو ان کے انداز ہی بدل گئے ہیں۔
اٹھارہ سالہ پریانکا
یہ پریانکا کی کافی پرانی تصویر ہے، وہ جب صرف 18 سال کی تھیں۔ ان کے ساتھ مِس ونیزوئیلا اور مس ساؤتھ افریقہ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔