بولی وڈ اداکارہ انیتا داس دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں
سری دیوی کے بعد بولی وڈ کی ایک اور معروف اداکارہ انیتا داس دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئیں۔
غیرملکی رپورٹس کے مطابق 57 سالہ اداکارہ کو گھر میں دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں اور اس سے دنیا رخصت اختیار کرگئیں۔
اداکارہ کے خاندانی ذرائع سے پوچھا گیا تو انہوں نے بھی دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی۔ انہوں نے 1975 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘جاجا بارا’ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور 100 سے زائد فلموں میں اداکاری کی۔
اب تک کئی بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرچکے ہیں، کچھ عرصہ قبل ہی بولی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی بھی دل کے دورے کا شکار ہوکر اس دنیا سے رخصت ہوگئی تھیں۔