Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون اسپتال میں داخل

بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون کو شوٹنگ کے دوران پیٹ میں درد کی شکایت پر اسپتال میں داخل کردیا گیا۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سنی لیون اپنی بے باک اداکاری کی وجہ سے ایک الگ پہچان رکھتی ہیں جب کہ وہ متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اس کے علاوہ وہ کئی فلموں میں آئٹم سانگ بھی کرچکی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سنی لیون گزشتہ روز بھارتی ریاست اترکھنڈ میں ریئلٹی شو کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اچانک انہیں پیٹ میں شدید درد اٹھا جس کے باعث انہیں برجیش اسپتال کاشی پور منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا معائنہ کیا تاہم اب وہ بالکل ٹھیک ہیں اور انہوں نے فی الحال شوٹنگ منسوخ کردی ہے۔

واضح رہے سنی لیون نے 2 ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی زندگی پر مبنی ایک فلم بنا رہی ہیں جس میں اُن کے مداح جان سکیں گے کہ ’وہ کینیڈا سے کیوں منتقل ہوئی، انہوں نے سنی نام کا انتخاب کیوں کیا اور اُن کی زندگی کیسی تھی اور تمام باتوں کو حقیقت کا رنگ دینے کے لئے تیاری کرلی گئی ہے ، سنی لیون کا کردار نبھانے کے لئے جونیئر سنی لیون کا انتخاب بھی کرلیا گیا ہے۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.