Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

بولی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

بولی وڈ اداکار نیہا دھوپیا اور انگد بیدی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ انہوں نے شادی کا اعلان آج کے دن اپنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا۔

نیہا دھوپیا نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ یہ ان کا بہترین فیصلہ ہے اور ان کے بہترین دوست اب ان کے شوہر ہیں۔

انگد نے بھی اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ان کی بہترین دوست جو اب ان کی اہلیہ بن چکی ہیں۔


انگد بیدی سابقہ بھارتی کرکٹر بِشن سنگھ بیدی کے بیٹے ہیں۔ حال ہی میں وہ فلم ‘ٹائیگر زندہ ہے’ میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔ شادی کی تقریب ایک نجی تقریب تھی جو دہلی کے ایک گردوارے میں انجام پائی۔ تقریب میں صرف قریبی دوست احباب اور اہل خانہ شریک ہوئے۔

نئے شادی شدہ جوڑے کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ نیہا اور انگد یہ چاہتے تھے کہ ان کی شادی کی تقریب ایک نجی تقریب ہو اس لئے اس شادی کی کوئی چرچا نہیں کی گئی۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.