بالی وڈ اداکار عرفان خان کی دو ماہ بعد ٹوئٹر پر واپسی
بالی وڈ اداکار عرفان خان کی بدھ کو تقریباً دو ماہ کے بعد ٹوئٹر پر واپسی ہوئی ہے۔
مارچ میں عرفان خان نے بتایا تھا کہ وہ نیورونڈوکرائن ٹیومر نامی بیماری میں مبتلا ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عرفان خان کا برطانیہ میں علاج جاری ہے۔
اس بار عرفان خان نے اپنی آنے والی فلم کے بارے میں ٹویٹ کی ہے۔ ان کی یہ نئی فلم 10 اگست کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
عرفان خان اب تک سلم ڈاگ ملینیئر، لائف آف پائی، جوریسک ورلڈ اور دی ایمزنگ سپائڈرمین جیسی 100 سے زائد ہالی وڈ اور بالی وڈ فلموں میں کام کر چکے ہیں۔