‘بہت عرصہ پہلے پہلی نظر میں کسی سے محبت ہوئی تھی’
پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ محبت سات دن میں اور کبھی سات سال میں بھی نہیں ہوتی، بہت عرصہ پہلے ‘پہلی نظر’ میں کسی سے محبت ہوئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے درمیان ماہرہ نے اپنے دل کی باتیں کہہ ڈالیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے آسانی سے محبت نہیں ہوتی، بہت عرصہ پہلے پہلی نظر میں کسی سے محبت ہوئی تھی۔
پاکستانی انڈسٹری کے ساتھ ساتھ بولی وڈ میں بھی اپنی دم دار اداکاری کے ذریعے خوب نام کمانے والی اداکارہ کا کہنا ہے کہ کبھی سات لمحوں میں اور کبھی سات سالوں میں محبت ہوسکتی ہے اور اگر نہ ہو تو سات سال میں بھی نہ ہو، ماہرہ خان انٹرویو کے دوران ‘سات دن محبت اِن’ کے ڈائیلاگز بولتےہوئے شرما گئیں۔
انٹرویو کے دوران ماہرہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ شاہ رخ خان کی بڑی مداح رہی ہیں۔ اس سے قبل بھی ایک انٹرویو میں ماہرہ نے انکشاف کیا تھا کہ شاہ رخ خان میرے بچپن کی محبت ہیں۔