بلیک ساڑی میں نیا شرما کو دیکھا؟ اداکارہ کو دیکھ کر فینس کو پھر یاد آئی-ناگن
نیا شرما (Nia Sharma) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی کچھ بے حد شاندار تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں وہ کالے رنگ کی ساڑی میں نظر آرہی ہیں۔ اپنے اس لُک سے نیا شرما نے فینس کے درمیان کھلبلی مچا دی ہے۔ دیکھیں اداکارہ کی یہ تصاویر۔
نیا شرما (Nia Sharma) اپنی پروفیشنل لائف کے علاوہ اپنے بنداس لُکس کے لئے بھی سرخیوں میں رہتی ہیں۔ نیا شرما ٹی وی انڈسٹری کی سب سے گلیمرس اداکارہ میں شمار کی جاتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی اپنے زبردست انداز سے نیا شرما بجلیاں گراتی رہتی ہیں۔ اب وہ ایک بار پھر کچھ ایسا ہی کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی کچھ بے حد شاندار تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں وہ کالے رنگ کی ساڑی میں نظر آرہی ہیں۔ اپنے اس لُک سے نیا شرما نے فینس کے درمیان کھلبلی مچا دی ہے۔
نیا شرما کے اس لُک کو دیکھ کر فینس کو ایک بار پھر اداکارہ کے ‘ناگن‘ والے دنوں کی یاد آگئی ہے۔
نیا شرما صرف اپنے ویسٹرن لُکس سے ہی نہیں، ٹریڈیشنل لُک سے بھی سرخیوں میں چھا جاتی ہیں۔