Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

بلیک ڈریس میں کچھ اس طرح پروگرام میں پہنچی اداکارہ کیرتی شیٹی، لوٹ لی پوری محفل

 ساوتھ کی خوبصورت اداکارہ کیرتی شیٹی نے انسٹاگرام پر اپنی تازہ تصاویر فلم فیئر کے پروگرام سے شیئر کی ہیں ، جس میں انہیں کھلے بالوں اور بلیک ڈریس میں دیکھا جاسکتا ہے ۔

ناگا چیتنیہ کے ساتھ فلم بینگا راجو میں کام کرچکی اداکارہ کیرتی شیٹی نے حال ہی میں فلم فیئر کے پروگرام میں شرکت کی تھی ۔ اب اسی پروگرام سے اداکارہ نے اپنی تازہ تصویریں شیئر کی ہیں، جس میں ان کا لک قابل دید ہے ۔

کیرتی نے انسٹاگرام پر اپنی تازہ تصویر شیئر کی ہیں ۔ اس کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا : میرے لئے یہ ایوارڈ کافی خاص رہتا ہے ، مجھے ملے ایوارڈ کیلئے میں ان سبھی کی شکرگزار ہوں، جنہوں نے میری حمایت کی ۔

سوشل میڈیا پر سامنے آئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیرتی شیٹی بلیک کلر کی ڈریس میں کھلے بالوں کے ساتھ جم کر پوز دے رہی ہیں ۔

فلم فیئر ایوارڈ شو میں اداکارہ نے بلیک کلر کی شمری گاون پہنا تھا ۔ اس میں ان کا لک قابل دید تھا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.