بلیک برالیٹ ٹاپ میں کرینہ کپور نے دئے بیحد ہی بولڈ پوز، سوشل میڈیا پر ملے یہ ردعمل
کرینہ کے مداح ان کی ان خوبصورت تصاویر کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔ مداحوں کے علاوہ بالی ووڈ ستارے بھی ان کے اس انداز کو پسند کر رہے ہیں۔ اداکارہ اور وی جے شیبانی ڈانڈیکر نے ان کی پوسٹ پر ہارٹ ایموجی شیئر کرکے کرینہ کی پوسٹ کو پسند کیا ہے۔ تو وہیں اداکارہ ٹسکا چوپڑا نے کرینہ کو اسٹار کہہ دیا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور فلموں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتی ہیں۔ وہ ہر روز اپنی سوشل پوسٹس کے ذریعے مداحوں کو اپنی ذاتی زندگی سے لے کر پروفیشنل زندگی سے متعلق ہر اپ ڈیٹ دیتی رہتی ہیں۔ مداحوں کو بھی ان کا انداز بہت پسند ہے۔ دریں اثنا کرینہ نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں ان کا انداز دیکھا جا رہا ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ بے بی اب برطانیہ میں فیملی وکیشن گزارنے کے بعد ممبئی واپس آگئی ہے۔ اداکارہ نے بدھ کو آتے ہی اپنے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ سیاہ لباس میں بہت پیاری لگ رہی ہیں۔