بکنی سے لے کر ٹریڈیشنل لُک تک مونالیسا نے اپنی خوبصورتی سے مداحوں کو بنایا دیوانہ
بھوجپوری (Bhojpuri) سے لے کر ٹی وی تک کا سفر طے کرنے والی اداکارہ مونالیسا 39 سال کی ہوگئی ہیں، لیکن خوبصورتی اور بولڈنیس کے معاملے میں وہ آج بھی اپنے سے کم عمر کی ہیروئنوں کو مات دیتی ہیں۔
بھوجپوری اداکارہ مونالیسا (Monalisa) آج اپنے 39 ویں یوم پیدائش کا جشن منا رہی ہیں۔ ان کی پیدائش 1982 میں کولکاتا (Monalisa Birthday) میں ہوئی تھی۔ ان کا اصلی نام انترا بسواس ہے۔ مونالیسا انڈسٹری کی سب سے ہاٹ اور بولڈ ہیروئن ہیں۔ وہ اکثر اپنی بولڈ تصاویر شیئر کرکے سرخیوں میں رہتی ہیں۔
مونالیسا نہ صرف بھوجپوری میں بلکہ ہندی، بنگالی، اڑیا، تمل کنڑ اور تیلگو سنیما میں بھی کام کرچکی ہیں۔ آج وہ اپنی اداکاری کی بدولت ہی اچھے مقام پر ہیں۔ جہاں انہیں ٹریڈیشن کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے بھوجپوری فلموں سے لے کر ٹی وی تک میں اپنی زبردست اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں۔
بنگالی فیملی میں پیدا ہوئیں مونالیسا نے کولکاتا سے ہی اپنی اسکولی اور کالج کی تعلیم مکمل کی۔ 16 سال کی عمر میں انہوں نے کام کرنا شروع کردیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ جب وہ 16 سال کی تھیں تو ایک ریستوراں میں کام کیا کرتی تھیں۔
ریستوراں میں کام کرنے کے بعد انہوں نے کیریئر (Monalisa Career) کا آغاز اڑیا اور بی گریڈ کی فلموں سے کیا تھا۔ اس میں ان کے بولڈ انداز کو لوگوں کے ذریعہ کافی پسند کیا گیا۔ انہوں نے بھوجپوری کی 125 سے زیادہ فلموں میں کام کیا ہے۔ وہ انڈسٹری کی سب سے زیادہ ڈیمانڈ والی ہیروئن ہیں۔