بکنی پہن کر انتہائی بولڈ انداز میں پول میں اتری عامر خان کی بیٹی آئرہ، کرتی نظر آئی یہ کام
عامر خان (Aamir Khan) کی بیٹی آئرہ خان (Ira Khan) اکثر کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ آئرہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں اور اپنی تصاویر بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اب آئرہ خان نے اتوار کو اپنی دوست کے ساتھ پول پارٹی کی تھی اور اس کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔
تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ آئرہ خان پول میں اپنے دوستوں کے ساتھ کوالیٹی ٹائم گزار رہی ہیں۔ آئرہ خان کی ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر بھی لوگوں کی جانب سے جم کر پسند کیا جا رہا ہے۔
تصویریں شیئر کرتے ہوئے عامر خان اور رینا دتہ کی بیٹی آئرہ خان نے لکھا : ہم لوگ سوئم ویئر ماڈلز بن سکتے ہیں.. گرمیوں میں پول میں وقت گزارنے کا موقع۔’ ان تصاویر میں آئرہ خان مسکراتے ہوئے کیمرے میں پوز دیتی نظر آ رہی ہیں۔
آئرہ خان نے بلیک اینڈ وائٹ کلر کا سوئم سوٹ پہن رکھا ہے جب کہ دوسری تصویر میں وہ اپنے دوست کو فرنچ فرائی کھلاتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ ان کی ان تصاویر پر فینس بھی جم کر کمنٹس کر رہے ہیں ۔