Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

بگ باس فیم مہ جبیں صدیقی نے گلیمر ورلڈ سے کیا توبہ، کہا : میں اب ہمیشہ حجاب میں رہوں گی انشا اللہ

اداکارہ ثنا خان (Sana Khan) اور زائرہ وسیم (Zaira Wasim) کے بعد اب بگ باس گیارہ سے مشہور ہوئی مہ جبیں صدیقی (Bigg Boss 11 Fame Mehjabi Siddiqui) نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کرکے بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی کو اللہ کو وقف کرتے ہوئے گلیمر ورلڈ کو چھوڑ دیا ہے ۔

اداکارہ ثنا خان  (Sana Khan) اور زائرہ وسیم  (Zaira Wasim) کے بعد اب بگ باس گیارہ سے مشہور ہوئی مہ جبیں صدیقی  (Bigg Boss 11 Fame Mehjabi Siddiqui) نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کرکے بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی کو اللہ کو وقف کرتے ہوئے گلیمر ورلڈ کو چھوڑ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسا اس لئے کر رہی ہیں کیونکہ وہ گزشتہ دو سال سے پریشان تھیں اور ان کو سمجھ نہیں آرہا تھا کہ ایسا کیا کریں کہ جس سے ان کو سکون ملے ۔ اس لئے انہوں نے ایسا کرنے کا فیصلہ کیا ۔

انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرکے لکھا : میں یہ اس لیے لکھ رہی ہوں کیونکہ میں دو سال سے بہت پریشان تھی۔ مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ ایسا کیا کروں جس سے مجھے سکون ملے۔ جب انسان کوئی گناہ کرتا ہے تو اس گناہ کی لذت تھوڑی دیر میں ختم ہو جاتی ہے لیکن اس کا گناہ قیامت تک رہتا ہے۔ میں نے محسوس کیا کہ میں اپنی حقیقی زندگی کو بھول کر دنیا کی دکھاوے والی زندگی گزار رہی تھی ۔

مہ جبیں مزید لکھتی ہیں کہ اللہ کی نافرمانی کرکے انسان کو کبھی سکون حاصل نہیں ہوسکتا۔ آپ چاہے لوگوں کو خوش کرنے کیلئے کتنا بھی اچھا کرلو اور خواہ کتنا بھی وقت دیدو ، لوگ آپ کی کبھی قدر نہیں کریں گے ۔ اس سے بہتر ہے کہ آپ اپنا وقت اللہ کو خوش ( راضی) کرنے میں لگائیں ۔ جس سے میری اور آپ کی آخرت بہتر ہوجائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.