بھوجپوری کی اداکارہ نیلم گری، دکھنے میں گارجیس اور بالی ووڈ اداکارہ کو دیتی ہیں ٹکر
نیلم گری بھوجپوری فلم انڈسٹری کی ٹرینڈنگ کوئن مانی جاتی ہیں، جو ہمیشہ ہی اپنی فلموں اور میوزک ویڈیوز کے ذریعہ ٹرینڈ میں رہتی ہیں۔ اداکارہ اداکاری کے علاوہ اپنے ڈانس اسکل اور خوبصورتی کو لے کر بھی سرخیوں میں رہتی ہیں۔ آج ہم آپ کو ان کی کچھ اسٹائلش تصاویر دکھا رہے ہیں۔
نیلم گری کو آپ اکثر بھوجپوری ویڈیوز میں سلوار کرتا یا پھر ساڑی میں دیکھتے ہوں گے، لیکن اصل میں وہ کافی اسٹائلش ہیں۔
انسٹا گرام پر ماڈرن لُک میں ایک سے بڑھ کر ایک تصاویر ہیں، جن میں وہ فلموں اور میوزک ویڈیو سے بالکل الگ نظر آتی ہیں۔
اداکارہ کو ہم بھوجپوری کی فیشن ڈیوا کہہ سکتے ہیں۔ اسٹائل اسٹیٹمنٹ کے معاملے میں وہ انڈسٹری کی مونالیسا اور اکشرا سنگھ کو بھی ٹکر دیتی ہیں۔
اداکارہ کا اسٹائل اسٹیٹمنٹ کمال کا ہے اور دکھنے میں بھی خوبصورت ہیں۔