بھوجپوری اداکارہ پراچی سنگھ نے مچایا ہنگامہ! فلانٹ کیا ایبس
بھوجپوری اداکارہ پراچی سنگھ (Prachi Singh) کی کچھ تصاویر سامنے آئی ہیں، جس میں دیکھنے کے لئے مل رہا ہے کہ وہ ساوتھ اداکارہ سامنتھا روتھ پربھو (Samantha Ruth Prabhu) کے ‘Oo Antava’ لُک میں نظر آرہی ہیں۔
ساوتھ اداکارہ سامنتھا (Samantha) کا فلم ’پشپا‘ (Pushpa) میں ایک آئٹم نمبر فلمایا گیا تھا، جو کافی سرخیوں میں رہا تھا۔ ان کا یہ گانا بلاک بسٹر رہا تھا۔ ایسے میں اب اسی کے طرز پر بھوجپوری میں بھی ایک آئٹم نمبر آپ کو فلم ’نمک حرام‘ میں دیکھنے کے لئے ملے گا، جسے اداکارہ پراچی سنگھ (Prachi Singh) پر فلمایا گیا ہے، جس کے سیٹ سے ان کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔
پراچی سنگھ (Prachi Singh New look) کو بھوجپوری کی سنی لیونی (Bhojpuri Sunny leone) بھی کہا جاتا ہے۔ وہ اپنی بولڈ اداوں کے لئے جانی جاتی ہیں۔ ایسے میں وہ اپنی ادائیں آشی تیواری (Ashi Tiwari) کی فلم ‘نمک حرام‘ (Namak Haraam) میں اپنی اداوں کا جادو چلاتے ہوئے نظر آنے والی ہیں۔ اسی سیٹ سے اداکارہ کی تصاویر بھی سامنے آئی ہے، جو بالکل ساوتھ لُک میں نظر آرہی ہیں۔
سامنے آئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ پراچی سنگھ (Prachi Singh New look) تھائی ہائی سلٹ گاون میں نظر آرہی ہیں اور اپنے سکس ایبس دکھا رہی ہیں۔ سکس ایبس کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ اداکارہ اپنی فٹنس پر کافی دھیان دیتی ہیں۔ وہ بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ فٹنس فریک (Fitness Freak Prachi Singh) ہیروئن بھی ہیں۔