بڑھتی عمر نہیں چھین سکتی ’فیشنیبل ہونے کا حق‘! شبانہ اعظمی سے لیں کلاسی اسٹائلنگ ٹپس
الی ووڈ کی بہترین اداکارہ میں سے ایک شبانہ اعظم آج اپنا یوم پیدائش منا رہی ہیں۔ فلم ‘انکر‘ سے ڈیبیو کرنے والی شبانہ اعظمی نے اپنے فلمی کیریئر میں ایک سے ایک فلموں میں کام کیا۔ 70, 80 اور 90 کی دہائی میں شبانہ اعظمی کا رتبہ دیکھنے کے لائق تھا۔ انہیں 2012 میں پدم بھوشن سے سرفراز کیا گیا۔ اداکاری کے علاوہ شبانہ اعظمی کا فیشن سینس بھی لوگوں کو بہت پسند آتا ہے۔ بڑھتی عمر میں بھی شبانہ اعظمی بہت کلاسی لگتی ہیں۔ آپ بھی ان سے ٹپس لے سکتی ہیں۔
آپ کلاسی اور اسٹائلش دکھنے کے لئے شبانہ اعظمی کی طرح پنک اور لال رنگ کے شیڈ کی ساڑی پہن سکتی ہیں۔ آپ بوٹ نیک بلاوز بنوائیں۔ جوڑے میں ساڑی کی میچنگ کے خوبصورت پھول یا ایسسریز لگا سکتی ہیں۔ کانوں میں لمبے یا بڑے جھمکے پہنیں۔ ڈارک ریڈ یا پنک لپ اسٹک لگائیں۔ آپ انتہائی خوبصورت اور لاجواب نظر آئیں گی۔
آپ اس طرح کے سفید ڈھیلے ڈھالے کرتے کے ساتھ کلرڈ لیس والا دوپٹہ اور ملٹی کلر پلازو پہن سکتی ہیں۔ اس لُک کے لئے بالوں کو کھل کر رکھیں، ہلکا آئی میک اپ کریں اور کانوں میں جھمکے ضرور پہنیں۔
آپ میک اوور کرنے کے لئے بالوں کا الگ ہیئر اسٹائل ٹرائی کرسکتی ہیں۔ ساڑی کے ساتھ بوہو اسٹائل نیک لیس پہن سکتی ہیں۔ کانوں میں پرل ایئر رنگس پہن سکتی ہیں اور ہنستے مسکراتے ہوئے تصاویر کھنچوا سکتی ہیں۔
آپ ڈیزائنر گلے والے اس طرح کے سوٹ کو پہن سکتی ہیں۔ شبانہ اعظمی کی طرح بالوں میں پھول بھی لگائیں۔
آپ اپنی پسند کی ساڑی کے ساتھ اس طرح کی جویلری کیری کرسکتی ہیں۔ ساتھ ہی خوبصورت نظر آنے کے لئے کھل کر زندگی کا لطف لے سکتی ہیں۔