بھارتی نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب متنازع بن گئی
نئی دہلی میں بھارتی نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب متنازع بن گئی، 64 برس میں پہلی بار بھارتی صدر صرف چند افراد میں ایوارڈز تقسیم کرکے تقریب سے چلے گئے ۔
بھارتی صدر رام ناتھ گوند نیشنل فلم ایوارڈ کی تقریب میں 80 میں سے صرف 11 شخصیات کو ایوارڈ دے کر چلے گئے، باقی شخصیات کو یونین منسٹر سمرتی ایرانی نے ایوارڈز تقسیم کئے ۔
صدر کے رویے کے خلاف کامیاب افراد میں غصے کی لہر دوڑ گئی، صدر کے ہاتھوں اعزاز نہ ملنے کو اپنی تضحیک قرار دے دیا۔