Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

بھارتی گلوکار میکا سنگھ پاکستان دشمنی میں دو ہاتھ آگے نکل گئے

بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ساتھی گلوکاروں کو پاکستانی گلوکاروں کا نام لینے سے روک دیا۔

پاکستان کے خلاف دشمنی میں صرف بھارتی سیاستدان اور فوج ہی ملوث نہیں بلکہ بعض بھارتی فنکار بھی پاکستان دشمنی میں پیش پیش ہیں جس کا عملی مظاہرہ بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

بھارتی گلوکار میکا سنگھ خاتون ساتھی گلوکاروں کے ساتھ پریس کانفرنس کر رہے تھے کہ خاتون گلوکار نے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا جس پر میکا سنگھ آگ بگولہ ہوگئے۔

میکا سنگھ نے فوراً ہی ساتھی گلوکارہ کو سب کے سامنے کہا کہ وہ پاکستانی گلوکاروں کا نام نہ لیں۔ ان کے منع کرنے پر خاتون گلوکارہ بھی شرمندہ سی نظر آئیں۔

بھارتی گلوکار کی پاکستان فنکاروں کے نام سے آگ بگولہ ہونا پیشہ وارانہ حسد کا ہی نتیجہ ہے کیوں کہ راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی پہلی پسند ہیں جس کے باعث اب میکا سنگھ کا کیرئیر داؤ پر لگ گیا ہے۔

یاد رہے کہ سلمان خان اپنی فلموں میں بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کی آواز نکلوا کر عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کی آوازیں شامل کر چکے ہیں جس پر بھارت میں ہنگامہ بھی کھڑا ہوا تھا۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.