Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

بھارتی اداکارہ منیشا رائے ٹریفک حادثے میں جاں بحق

بھوج پوری فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی بھارت کی معروف اداکارہ منیشا رائے کار حادثے میں موت کا شکار ہوگئیں۔

منیشا رائے کا تعلق بھوج پور فلم انڈسٹی سے تھا اور حال ہی میں ان کی ایک شارٹ فلم بھی ریلیز ہوئی تھی جس میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اپنے کسی ساتھی اداکار کے ساتھ موٹر سائیکل پر لطف اندوز ہوتی ہوئی شوٹنگ کے لئے جارہی تھیں اسی دوران ضلع بالیہ کے گاؤں کے قریب چنتوانی میں ان کی موٹر سائیکل سامنے آتی ہوئی گاڑی سے ٹکرا گئی۔

گاڑی سے ٹکر لگنے کے بعد 45 سالہ اداکارہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ یاد رہے منیشا کو بھوج پوری فلم انڈسٹری میں خاصی شہرت حاصل تھی اور ان کی موت سے انڈسٹری سوگ میں مبتلا ہے۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.