Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

بی ایف ایف اننیا پانڈےکے ساتھ ڈنر کرنے پہنچیں سہانا خان، سرخیوں میں اسٹار کڈس کا سپر بولڈ انداز

شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) کی بیٹی سہانا خان (Suhana Khan) اور چنکی پانڈے (Chunky Panday) کی بیٹی اور بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے (Ananya Panday) کے بیچ کی دوستی کسی سے چھپی نہیں ہے۔ بچپن سے ہی دونوں اسٹار کڈس اچھی بانڈنگ شیئر کرتی آئی ہیں اور ابھی بھی جب بھی دونوں ممبئی میں ساتھ ہوتی ہیں، ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنا نہیں بھولتی۔ اب ان دنوں جب سہانا خان ممبئی (Mumbai) میں ہیں، تو وہ ایک بار پھر اپنی بی ایف ایف اننیا پانڈے کے ساتھ ڈنر کے لئے جاتے ہوئے اسپاٹ ہوئیں۔

اس دوران وہاں موجود پیپراجی نے انہیں کیمرے میں قید کرلیا۔ اس کے بعد دونوں کی دوست شنایا کپور اور خوشی کپور نے بھی انہیں جوائن کیا۔ اس دوران اننیا انڈے نے جہاں لیوینڈر کلر کی منی ڈریس پہنی تھی اور کیزوئل شوز کے ساتھ اپنا سپر بولڈ انداز دکھایا۔ وہیں، سہانا خان وہائٹ کراپ ٹاپ اور اسٹرائپڈ ٹراوزر میں نظر آئیں، جس میں وہ بے حد گلیمرس لگ رہی تھیں۔

سہانا خان اور اننیا پانڈے کے لُکس اب سوشل میڈیا پر سرخیوں میں چھائے ہوئے ہیں۔ کئی مداح جہاں سہانا خان کے ڈریسنگ سے ایمپریس لگ رہے ہیں تو وہیں کچھ اننیا پانڈے کے لُک پر دل ہار بیٹھے ہیں۔ کمنٹ کرتے ہوئے صارف مسلسل دونوں کے لُکس کو لے کر اپنی رائے بتا رہے ہیں۔ ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں صارف سہانا خان اور اننیا پانڈے کو لے کر خوب کمنٹ کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا- ’اننیا پانڈے جدوجہد کرکے بھی اتنی پاپولر نہیں ہوپائیں جتنا سہانا خان بغیر کچھ کئے ہی ہوگئیں‘۔ وہیں ایک دیگر نے لکھا- ‘دونوں ہی بہت خوبصورت لگ رہی ہیں‘۔ ایک نے لکھا- ‘سہانا خان گارجیس لگ رہی ہیں‘۔ ایک دیگر نے کہا- ‘سہانا خان اسٹننگ اور خوبصورت لگ رہی ہیں‘۔ دونوں کو لے کر سینکڑوں مداح نے کمنٹ کئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.